?️
سان فرانسسکو( سچ خبریں)دنیا بھر میں پیغام رسانی کے سب سے بڑے پلیٹ فارم واٹس ایپ نے صارفین کو متنبہ کر دیا ہے کہ جعل سازی کے ذریعے بینک اکاؤنٹ اور نجی معلومات تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ سادہ لوح انسان اس فراڈ کا شکار بھی ہورہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ پر نامعلوم سمت سے ایک لنک موصول ہورہا ہے جس میں صارفین کو چکما دیا جاتا ہے کہ وہ لنک میں موجود سوالات کے جواب دیں جس کے بدلے انہیں انعام کے طور پر رقم یا تحائف دیے جائیں گے، سادہ لوح انسان اس فراڈ کا شکار بھی ہورہے ہیں۔
تاہم یہ اب تک واضح نہیں ہوسکا کہ کس ملک کے شہریوں کے ساتھ یہ جعل سازی ہورہی ہے۔ صارفین کو ہدایت کی گئی ہےکہ وہ ایسے کسی پیغام پر کان نہ دھریں بلکہ لنک موصول ہونے کی صورت میں فوری ڈلیٹ کردیں۔ایک رپورٹ کے مطابق Rediroff.com کے نام سے واٹس ایپ پر لنک پھیلائے جارہے ہیں جو شہریوں کو پھنسانے کا جال ہے، یہ پیغام اینڈرائیڈ، آئی او ایس سسٹم اور کمپیوٹر پر بھی ایپ کے ذریعے موصول ہورہا ہے۔
لوگوں کی بڑی تعداد جعل سازی کا شکار بھی ہوچکی ہے۔ فراڈ میں ملوث افراد صارفین کی معلومات حاصل کرکے ان کی ڈیوائس پر کوئی ایپ بھی انسٹال کر سکتے ہیں۔ وہ صارفین جنہوں نے غلطی سے لنک کھولا ہے وہ فوراً اپنی ڈیوائس کو اینٹی وائرس سافٹ ویئر سے صاف کردیں۔
مشہور خبریں۔
داعشی خاندانوں کی سرپرستی کون کر رہا ہے؟
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:عراق کے النصر اتحاد کے ترجمان نے داعش کے خاندانوں کو
جون
دارالعلوم حقانیہ کے سربراہ حامد الحق کون تھے؟
?️ 2 مارچ 2025سچ خبریں: جمعیت علمائے اسلام سمیع شاخ کے رہنما اور طالبان کے روحانی
مارچ
بلوچستان میں آپریشن کا مقصد معصوم عوام کو نقصان پہنچانا نہیں۔ ترجمان پاک فوج
?️ 16 اگست 2025راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری
اگست
لاس اینجلس آتشزدگی، نورا فتیحی کیسے محفوظ رہیں؟
?️ 11 جنوری 2025سچ خبریں: مراکشی نژاد بھارتی اداکارہ و ڈانسر نورا فتیحی نے انکشاف
جنوری
اسرائیل کی ایران کے خلاف چین سے مدد کی اپیل
?️ 7 جولائی 2025 سچ خبریں:ایران کے خلاف 12 روزہ جنگ میں بھاری نقصان اٹھانے
جولائی
برطانویوں کی اکثریت نےجانسن کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا
?️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں: ہفتہ کو جاری ہونے والے ایک سروے کے مطابق، برطانوی
دسمبر
فہد مصطفیٰ کی ’فرشی شلوار‘ پہن کر شو میں آنے کی ویڈیو وائرل
?️ 15 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکار و ٹی وی میزبان فہد مصطفیٰ نے سوشل
مارچ
مینار پاکستان واقعہ اہم پیشرفت ہوئی ہے
?️ 21 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) پولیس کا کہنا ہے کہ کہ مینار پاکستان پر
اگست