واٹس ایپ میں وائس نوٹ کو تحریر میں شامل کرنے کا فیچر پیش

?️

سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر وائس نوٹ کو تحریر میں تبدیل کرنے کا فیچر پیش کردیا گیا۔ واٹس ایپ کی جانب سے 21 نومبر کو وائس نوٹ ٹرانسکرائب فیچر پیش کیا گیا، تاہم فوری طور پر تمام صارفین کو اس تک رسائی نہیں دی گئی۔

ترتیب وار تمام صارفین کو وائس نوٹ ٹرانسکرائب فیچر تک رسائی دے دی جائے گی۔

مذکورہ فیچر کے تحت واٹس ایپ صارفین موصول ہونے والے وائس نوٹ یعنی آڈیو میسیجز کو ایک کلک کے ذریعے تحریر میں تبدیل کر سکیں گے۔

مذکورہ فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو پہلے سیٹنگ میں جاکر تبدیلیاں کرنی پڑیں گی، یعنی صارفین سیٹنگ میں چیٹ کے آپشن میں جاکر وائس نوٹ ٹرانسکرائب کو آن کریں گے۔

مذکورہ فیچر کو اگرچہ پیش کردیا گیا ہے، تاہم تمام صارفین کو اس تک فوری رسائی نہیں دی گئی اور ترتیب وار تمام صارفین کو اس تک رسائی دی جائے گی۔

مذکورہ فیچر کے تحت صارفین موصول ہونے والے آڈیو میسیجز کا ٹیکسٹ یعنی تحریر ایک ہی کلپ پر حاصل کر سکیں گے۔

صارفین کو موصول ہونے والے وائس نوٹ کی تحریر ان کے آڈیو کے نیچے فراہم کردی جائے گی۔

ابتدائی طور پر صارفین انگریزی، ہسپانوی، اطالوی، روسی، ترک، فرینچ، جرمن، عربی، چینی، جاپانی، پورچوگیزی اور کنٹنیز زبان کے وائس میسیجز کو تحریر میں تبدیل کر سکیں گے، تاہم کمپنی کے مطابق جلد ہی دیگر زبانوں کو بھی اس میں شامل کردیا جائے گا۔

مذکورہ فیچر آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی مدد سے کام کرے گا اور صارفین کو ایک ہی کلک پر وائس میسیجز کی تحریر مل سکے گی۔

خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ ماہ تک مذکورہ فیچر تک تمام پاکستانیوں کو بھی رسائی دے دی جائے گی جب کہ آئندہ چند ماہ میں اس میں اردو زبان کو بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

مشہور خبریں۔

ہم جنگیں شروع کرتے جائیں تم روکتے جاؤ؛ امریکی وزیر خارجہ کا اقوام متحدہ سے خطاب! 

?️ 25 فروری 2025 سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایک حیرت انگیز بیان

مقبوضہ علاقوں کے 74 فیصد باشندے حماس کی تباہی سے مطمئن نہیں

?️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک نیٹ ورک کے حالیہ سروے کے

جنوبی لبنان سے تل ابیب تک داغے گئے میزائلوں کا کیا پیغام تھا؟

?️ 27 اپریل 2022سچ خبریں:  عبرانی اور لبنانی میڈیا نے بتایا ہے کہ جنوبی لبنان

عراق کے شام کے ساتھ مشترکہ سرحدوں کے قریب سخت سیکورٹی اقدامات

?️ 8 جنوری 2025سچ خبریں:عراق نے موجود حالات کے پیش نظر شام کے ساتھ ملحقہ

النصیرات کے قتل کے بعد غزہ جنگ صورتحال

?️ 10 جون 2024سچ خبریں: معروف فلسطینی تجزیہ نگار عبدالباری عطوان نے اپنا نیا نوٹ غزہ

قذافی کو کیوں قتل کیا گیا ؟

?️ 18 اگست 2023سچ خبریں:اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے کہا کہ مغربی ممالک

ایران کے سیاحتی شہروں کا مختصر تعارف

?️ 9 ستمبر 2021سچ خبریں:ایران کے اہم ترین سیاحتی شہروں کا تعارف،ہر کوئی ایک خاص

خلیفہ حفتر کا ہوئی جہاز صیہونی ہوائی اڈے پر

?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ لیبیا کی خانہ جنگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے