🗓️
سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اسٹوری یا اسٹیٹس میں دوسروں کو مینشن کرنے کا فیچر پیش کردیا۔
کمپنی کے مطابق نئے فیچر کے تحت اب صارفین کسی بھی قریبی دوست کو اپنی اسٹوری یا اسٹیٹس میں مینشن کر سکیں گے اور مینشن ہونے والا شخص مذکورہ اسٹوری کو ری شیئر بھی کر سکے گا۔
اسی طرح اسٹوری یا اسٹیٹس کو لائیک کرنے کا فیچر بھی پیش کردیا گیا، اب تک صرف اسٹوری یا اسٹیٹس کو دیکھنے والے افراد کے ویوز دیے جاتے تھے لیکن اب دوسرے لوگ اسٹیٹس کو فیس بک پوسٹ کی طرح لائیک بھی کر سکیں گے۔
فیچر کے تحت کسی بھی اسٹوری یا اسٹیٹس کو لائیک کرنے والے شخص کا لائیک ری ایکشن کوئی تیسرا صارف نہیں دیکھ سکے گا، صرف اسٹوری شیئر کرنے والا شخص ہی لائیکس اور ری ایکشنز کو دیکھ سکے گا۔
نئے فیچر کے تحت جیسے ہی کوئی صارف دوسرے صارف کو اسٹوری یا اسٹیٹس میں مینشن کرے گا واٹس ایپ اسے ایک نوٹی فکیشن بھیج کر بتائے گا کہ اسے کسی اسٹوری میں مینشن کیا گیا ہے اور مینشن ہونے والا شخص اسٹوری کو ری شیئر بھی کر سکے گا۔
کسی بھی اسٹوری یا اسٹیٹس میں مینشن ہونے والے شخص سے متعلق بھی کوئی تیسرا فرد نہیں جان سکے گا۔
اگرچہ واٹس ایپ نے مذکورہ فیچز کو پیش کرنے کا اعلان کردیا ہے، تاہم فوری طور پر یہ فیچر تمام صارفین کو دستیاب نہیں، لیکن جلد ہی ان تک تمام صارفین کو رسائی دی جائے گی۔
واٹس ایپ کے مطابق اگلے چند ماہ میں اسٹیٹس اور اپ ڈیٹس کی ٹیب میں مزید خصوصیات شامل کی جائیں گی تاکہ صارفین کیلئے اہمیت کے حامل لوگوں سے قریب رہنا آسان ہو سکے۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب اور بحرین کی مشترکہ بحری مشقوں کا آغاز
🗓️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی ایسٹرن فلیٹ کے کمانڈر نے اس ملک کے مشرق میں
دسمبر
اسرائیلی قیدیوں کا تابوت 7 اکتوبر کی شکست کی نشانی
🗓️ 21 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیلی مصنف ایلون عیدان نے عبرانی اخبار Haaretz کے اداریے میں
فروری
یوکرین کی سب سے بڑی آئل ریفائنری پر روس کا قبضہ
🗓️ 30 جون 2022سچ خبریں: مشرقی یوکرین میں علیحدگی پسندوں کے رہنما نے اعلان کیا
جون
آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان نے قسط کے اجرا کے لیے آخری شرط پوری کرلی ہے۔
🗓️ 2 اگست 2022اسلام آباد(سچ خبریں)اسلام آباد میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی
اگست
فواد چوہدری اور عمران اسماعیل کی وزیراعظم سے ان کی رہائش گاہ بنی گالہ اسلام آباد میں ملاقات
🗓️ 8 مارچ 2022(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے خصوصی طور پرلاہور
مارچ
کشمیری عوام کو دہائیوں سے انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیوں کا سامنا ہے: شمیم شال
🗓️ 9 مارچ 2023جنیوا: (سچ خبریں) کشمیری نمائندہ شمیم شال نے اقوام متحدہ کے ہائی
مارچ
بھارتی حکومت کی جانب سے کیا گیا 5 اگست 2019 کا فیصلہ قوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے
🗓️ 4 اگست 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے
اگست
وزیراعظم نے ماہی گیروں کےجائز مطالبات کا نوٹس لے لیا
🗓️ 12 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان نے گوادر میں محنتی ماہی گیروں کی
دسمبر