وائپر سانپ کے زہر اور کورونا کی روک تھام سے متعلق اہم  تحقیق

وائپر سانپ کے زہر اور کورونا کی روک تھام سے متعلق اہم  تحقیق

🗓️

برازیلیا(سچ خبریں) برازیل کے سائنسدانوں نے وائپر سانپ کے زہر اور کورونا کی روک تھام سے متعلق اہم  تحقیق کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا ہے کہ وائپر سانپ کے زہر سے کورونا وائرس کی افزائش روکی جاسکتی ہے اس تحقیق کو کورونا سے بچاؤ کی دوا کی تیاری میں اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برازیل کے محققین نے پایا ہے کہ ایک قسم کے سانپ کے زہر میں موجود مالیکیول نے بندروں کے خلیوں میں کورونا وائرس کی افزائش کو روکا ہے، یہ وائرس سے نمٹنے کے لیے ایک ممکنہ پہلا قدم ہے۔

سائنسی جریدے مالیکیولز میں شائع تحقیق کے مطابق وائپر سانپ کے زہر میں پایا جانے والا مالیکیول تجرباتی بنیاد پر بندروں کو لگایا گیا جس سے کورونا وائرس کے نقصان پہنچانے کی صلاحیت میں 75 فیصد کمی آئی لیکن یہ مالیکیول انسانی جسم میں موجود سیگر سیلز کو متاثر نہیں کرتے۔

وائپر سانپ کے زہر میں پائے جانے والے مالیکیولز پہلے ہی انسداد بیکٹریا خصوصیات کی وجہ سے مشہور ہیں، یہ سانپ برازیل، ارجنٹینا، بولیویا اور پیراگوئے میں پایا جاتا ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ وائپر سانپ میں موجود پیپٹائڈ مالیکیول کورونا کے پی ایل پرو انزائم سے مل کر اسے ناکارہ بنادیتے ہیں۔

اسٹیٹ یونیورسٹی آف ساؤ پالو (یونیسپ) کے بیان کے مطابق محققین اس کی مختلف خوراکوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے کہ کیا یہ وائرس کو خلیوں میں داخل ہونے سے روکنے کے قابل ہے یا نہیں اور وہ انسانی خلیوں میں مادہ کی جانچ کی امید رکھتے ہیں، لیکن انہوں نے کوئی ٹائم لائن نہیں دی۔

مشہور خبریں۔

کسی کے دباؤ میں آنے کے بغیر ریاست کی رٹ قائم ہے: شیخ رشید

🗓️ 21 اپریل 2021اسلا آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ

یمن نے امریکی آئزن ہاور طیارہ بردار جہاز کو نشانہ بنایا

🗓️ 1 جون 2024سچ خبریں: یمنی مسلح فوج کے ترجمان یحیی سریع نے اس جمعہ کو

ہلیری کلنٹن نے غزہ میں جنگ بندی کی مخالفت کی

🗓️ 15 نومبر 2023سچ خبریں:امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا کہ وہ

سی ڈی ڈبلیو پی نے سرمایہ کاری کے حصول کیلئے 9 منصوبوں کی منظوری دے دی

🗓️ 4 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی(سی ڈی ڈبلیو پی) نے

مغربی کنارے میں اسرائیل کے سنہری دور کا خاتمہ ہونے والا ہے: عبرانی میڈیا

🗓️ 31 جنوری 2023سچ خبریں:صہیونی میڈیا کے مطابق اسرائیل مغربی کنارے میں اپنے سنہری دور

غزہ کی تباہ کن صورتحال؛مصری ڈاکٹر کی زبانی

🗓️ 23 اپریل 2024سچ خبریں: ایک مصری ڈاکٹر، جو جنگ کے پہلے دنوں سے غزہ

ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات نے کم ترقی یافتہ ملکوں کو بہت زیادہ متاثر کیا.

🗓️ 6 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدتبدیلیوں

عورت مارچ کے خلاف عدالت نے کسا شکنجہ

🗓️ 28 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی کی مقامی عدالت نے عورت مارچ کے منتظمین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے