?️
سان فرانسسکو(سچ خبریں)کیا واٹس ایپ صارفین وائس ریکارڈنگ کے بعد متعلقہ فرد کو اسے ارسال کرنے سے پہلے اسے سن سکتے ہیں؟ اس حوالے سے واٹس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میسج بھیجنے سے قبل اسے سننے کی سہولت واٹس ایپ میں موجود ہے جس کا طریقہ کار درجہ ذیل ہے۔
واٹس ایپ صارفین وائس ریکارڈنگ کے بعد اور متعلقہ فرد کو ارسال کرنے سے قبل اسے سن سکتے ہیں، اس طرح آپ کی آواز میں کوئی غلطی ہوگی تو پیشگوئی مطلع ہوجائیں گے۔ انتظامیہ نے رابطے کے سلسلے کو مزید آسان بنانے کے لیے چیٹ کے ساتھ وائس میسجز کا آغاز کیا اور یہ سہولت اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور ڈیسک ٹاپ پر بھی موجود ہے۔
کمپنی نے صارفین کی آسانی کے لیے وائس ریکارڈ بھیجنے سے قبل سننے کی سہولت فراہم کی۔ وہ صارفین جو اس سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے اپنی ایپ کو اپڈیٹ کرلیں۔سب سے پہلے آپ اینڈرائیڈ یا پھر آئی او ایس ڈیوائس میں واٹس ایپ پر جائیں، جس دوست کو وائس میسج بھیجنا چاہتے ہیں اس کی چیٹ باکس کھولیں، اب مائیک بٹن کو ہولڈ کرتے ہوئے اپنی آواز ریکارڈ کریں۔
وائس پیغام ریکارڈ کرنے کے بعد فوراً ہوم بٹن دبا کر ہوم اسکرین پر چلے جائیں اور پھر دوبارہ وائس ایپ پر آئیں تو وائس میسج ارسال ہونے سے قبل ازخود ڈلیٹ اور سننے کا آپشن فراہم کرے گا۔صارفین آواز سن کر فیصلہ کرسکتے ہیں یہ وائس پیغام بھیجنے کے قابل ہے یا نہیں، آپ آواز کی رفتار بھی متعین کرسکتے ہیں، اگر وائس میسج ٹھیک سمجھتے ہیں تو سینڈ بٹن دبا دیں۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کس حد تک فلسطینی بچوں کے قتل عام میں شریک ہے؟ برطانوی میگزین کی زبانی
?️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: برطانوی آنلائن میگزین کی نے اطلاع دی ہے کہ گزشتہ
اکتوبر
عمران خان سیلاب متاثرین کے لیے فنڈ ریزنگ کے لیے انٹرنیشنل ٹیلی تھون کریں گے
?️ 27 اگست 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ میں
اگست
سی آئی اے کے سربراہ کا چین کا خفیہ دورہ
?️ 3 جون 2023سچ خبریں:امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے سربراہ نے
جون
لبنانی ماہرین نے حکومت اور فوج کو اسرائیل کے جال سے خبردار کیا
?️ 17 فروری 2025سچ خبریں: لبنان میں مسلسل جارحیت اور قبضے کی سطح پر صیہونیوں
فروری
ٹرمپ حکومت کا شٹ ڈاؤن جاری،پارٹیوں کی جنگ سے امریکی معیشت کو 15 بلین ڈالر کا نقصان
?️ 3 نومبر 2025ٹرمپ حکومت کا شٹ ڈاؤن جاری،پارٹیوں کی جنگ سے امریکی معیشت کو
نومبر
عراقی پارلیمانی اتحاد کا حکومت سے سویڈن کے بارے میں مطالبہ
?️ 2 جولائی 2023سچ خبریں: سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے ردعمل میں
جولائی
معروف بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر بھی کووڈ کا شکار ہوگئیں
?️ 8 جنوری 2022ممبئی (سچ خبریں) کووڈ کی نئی لہر نے دنیا بھر سمیت بالی
جنوری
پی ٹی آئی اب مضبوط ترین پارٹی بن کر ابھرے گی
?️ 17 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ
نومبر