وائس میسج بھیجنے سے قبل سننے کا طریقہ کار

واٹس ایپ نے اہم ترین فیچر پر کام شروع کر دیا

?️

سان فرانسسکو(سچ خبریں)کیا واٹس ایپ صارفین وائس ریکارڈنگ کے بعد متعلقہ فرد کو اسے ارسال کرنے سے پہلے اسے سن سکتے ہیں؟ اس حوالے سے  واٹس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  میسج بھیجنے سے قبل اسے سننے کی سہولت واٹس ایپ میں موجود ہے جس کا طریقہ کار درجہ ذیل ہے۔

واٹس ایپ صارفین وائس ریکارڈنگ کے بعد اور متعلقہ فرد کو ارسال کرنے سے قبل اسے سن سکتے ہیں، اس طرح آپ کی آواز میں کوئی غلطی ہوگی تو پیشگوئی مطلع ہوجائیں گے۔ انتظامیہ نے رابطے کے سلسلے کو مزید آسان بنانے کے لیے چیٹ کے ساتھ وائس میسجز کا آغاز کیا اور یہ سہولت اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور ڈیسک ٹاپ پر بھی موجود ہے۔

کمپنی نے صارفین کی آسانی کے لیے وائس ریکارڈ بھیجنے سے قبل سننے کی سہولت فراہم کی۔ وہ صارفین جو اس سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے اپنی ایپ کو اپڈیٹ کرلیں۔سب سے پہلے آپ اینڈرائیڈ یا پھر آئی او ایس ڈیوائس میں واٹس ایپ پر جائیں، جس دوست کو وائس میسج بھیجنا چاہتے ہیں اس کی چیٹ باکس کھولیں، اب مائیک بٹن کو ہولڈ کرتے ہوئے اپنی آواز ریکارڈ کریں۔

وائس پیغام ریکارڈ کرنے کے بعد فوراً ہوم بٹن دبا کر ہوم اسکرین پر چلے جائیں اور پھر دوبارہ وائس ایپ پر آئیں تو وائس میسج ارسال ہونے سے قبل ازخود ڈلیٹ اور سننے کا آپشن فراہم کرے گا۔صارفین آواز سن کر فیصلہ کرسکتے ہیں یہ وائس پیغام بھیجنے کے قابل ہے یا نہیں، آپ آواز کی رفتار بھی متعین کرسکتے ہیں، اگر وائس میسج ٹھیک سمجھتے ہیں تو سینڈ بٹن دبا دیں۔

مشہور خبریں۔

امریکا کا میزائل تجربہ ایک بار پھر ناکام

?️ 22 دسمبر 2021واشنگٹن(سچ خبریں) امریکا کا آواز سے 5 گنا تیز میزائل کا تجربہ

ملک میں سیاسی استحکام کیسے آئے گا؟؛ شاہ محمود قریشی

?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے

صیہونی ایران کے حملوں سے خوفزدہ

?️ 15 جون 2025سچ خبریں: علاقائی فوجی ماہرین نے ایران کی صیہونی ریاست کے خلاف جارحیت

بغداد میں آسٹریلوی سفارت خانے کے قریب بم دھماکہ

?️ 26 اگست 2022سچ خبریں:  عراقی میڈیا نے آج صبح جمعہ کو بغداد ہوائی اڈے کے

’صلاح الدین ایوبی‘ کیلئے پاکستانی اداکاروں کے آڈیشن لیے جانے پر ژالے سرحدی نالاں

?️ 26 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اور ترکیہ کے نجی پروڈکشن ہاؤسز کے اشتراک

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

?️ 13 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں

علیمہ خان کی توہین قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہے۔ مولانا فضل الرحمان

?️ 6 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل

آئی ایم ایف پروگرام سے ملک میں معاشی ترقی کو فروغ حاصل ہوگا، صدر مملکت آصف زرداری

?️ 23 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے