نئے فیچرز کے ساتھ ونڈوز 11 متعارف

نئے فیچرز کے ساتھ ونڈوز 11 متعارف

?️

کیلی فورنیا(سچ خبریں) مائیکروسافٹ  کمپنی نے 6 سال کے طویل عرصے بعد ونڈوز کا نیا ورژن متعارف کرادیا۔ مائیکروسافٹ کی جانب سے شائع ہونے والے بلاگ میں بتایا گیا ہے کہ ونڈوز الیون کے لیے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ میں سیکیورٹی چپ 2.0 ہونا بہت ضروری ہے البتہ اگر کسی کمپیوٹر میں نہیں تب بھی صارف اسے استعمال کرسکتے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیک جائنٹ مائیکرو سافٹ نے 24 جون کو ونڈوز الیون (Windows 11) متعارف کروائی، جس کا انٹرفیس بالکل تبدیل ہے جبکہ اس میں پہلے سے زیادہ جدید فیچرز ہیں۔کمپنی نے زیادہ توجہ انٹر فیس اور مکمل تبدیل شدہ لے آؤٹ ڈیزائن پر دیا، عام زبان میں اسے یوں سمجھا جاسکتا ہے کہ مائیکرسافٹ نے بہتری کے لیے اسے نئے انداز سے ڈیزائن کیا ہے۔

اس میں ایک مکمل نیا اسٹارٹ مینیو، ونڈوز اسٹور اور ریفریشنگ ڈیزائن شامل ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی کا مقصد صارفین کو بہتر کارکردگی کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ مائیکرو سافٹ نے ویژول تبدیلی کو ’سن ویلی‘ کا نام دیا ہے۔

ونڈوز الیون کا یوزرانٹرفیس ونڈوز 10 ایکس سے مشابہت رکھتا ہے جس کو پہلے ڈوئل اسکرین ڈیوائسز کے لیے متعارف کرائے جانے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی البتہ چند وجوہات کی بنا پر اس کو پیش نہیں کیا گیا۔

مائیکروسافٹ نے اعلان کیا کہ دنیا بھر کے صارفین رواں سال کے آخر تک اپنی موجودہ ونڈوز کو ونڈوز الیون سے بالکل مفت اپر گریڈ یا ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں، جس کے لیے سسٹم کی شرائط پوری ہونا لازمی ہیں۔

کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کے ونڈوز 11 سسٹم کی شرائط دیکھنے کے لیے مائیکرسافٹ نے استعمال کنندگان کے لیے پی سی ہیکتھ چیک جاری کی، جس کے ذریعے معلوم کیا جاسکتا ہے کہ  کمپیوٹر ونڈوز 11 استعمال کرنے کے قابل ہے یا نہیں اور اس میں کس چیز کی کمی ہے۔

بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ 6 سال کے طویل عرصے میں کمپیوٹرز میں بہت زیادہ تبدیلیاں آئی ہیں، اس لیے مشین کا اپ گریڈ ہونا بھی لازمی ہے۔ کمپنی نے بتایا کہ ونڈوز کو جدید کرنے اور ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے لیے بنیادی سسٹم کی شرط کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

بشریٰ بی بی کا توشہ خانہ، دورانِ عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

?️ 17 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم و بانی تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ

’اعظم خان کے بیان کی کوئی اہمیت نہیں ؟‘ سائفر کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت کل تک ملتوی

?️ 16 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران

وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری کی ملاقات

?️ 30 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِاعظم شہباز شریف اور صدرِ مملکت آصف علی

ایران کے خلاف جنگ پر عالمی میڈیا کا ردعمل

?️ 28 مئی 2026سچ خبریں:ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ پر عالمی ذرائع

امریکا نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا: صدر مملکت

?️ 25 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کے اختتامی سیشن

پنجاب اسمبلی میں نومنتخب ارکان نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

?️ 28 نومبر 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب اسمبلی میں نومنتخب ارکان اسمبلی نے اپنے عہدوں

امارات کا واشنگٹن اور تل ابیب کی حمایت سے عراق کے خلاف منصوبہ بندی کا انکشاف

?️ 2 نومبر 2025سچ خبریں: عراقی اتحاد برائے خودمختاری کے رکن احمد فرج الدلیمی نے

قیدیوں کے تبادلے میں سعودی اتحاد کی تاخیر پرصنعا کا شکوہ

?️ 6 مئی 2022سچ خبریں:  یمن کی سالویشن حکومت میں جنگی قیدیوں کی کمیٹی کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے