فیکٹ چیک: چین نے 10 جی انٹرنیٹ ٹیکنالوجی متعارف نہیں کرائی

?️

سچ خبریں: زیادہ تر غیر ملکی نشریاتی ادارے چند سے خبریں دے رہے ہیں کہ چین نے دنیا کی پہلی تیز رفتار انٹرنیٹ 10 جی متعارف کرادی جو کہ غلط ہے۔

چینی ویب سائٹ ’چائنا منٹ‘ کے مطابق دنیا بھر کےانگریزی زبان میں شائع ہونے والے اخبارات اور ویب سائٹس نے چین میں 10 جی ٹیکنالوجی کو متعارف کرانے کی خبریں شائع کرتے ہوئے ایک چینی ویب سائٹ کا حوالہ دیا جو کہ غلط تھا۔

ویب سائٹ کے مطابق چین نے 10 جی ٹیکنالوجی متعارف نہیں کرائی بلکہ اس پر آزمائش شروع کی ہے جو کہ چین کے ایک صوبے میں ہواوے کے اشتراک سے شروع کی گئی ہے۔

دنیا بھر کے نشریاتی اداروں نے جس چینی زبان کی ویب سائٹ کا حوالہ دیا، اس نے بھی اپنی خبر میں واضح کیا کہ چین میں 10 ٹیکنالوجی کی آزمائش شروع کردی گئی۔

چین سے قبل دنیا کے دیگر ممالک میں بھی 6 جی سے لے کر 10 جی ٹیکنالوجی پر آزمائشیں جاری ہیں لیکن ابھی تک کسی نے 10 جی انٹرنیٹ ٹیکنالوجی متعارف نہیں کرائی۔

خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ چین کی جانب سے شروع کیے گئے 10 جی ٹیکنالوجی کے آزمائشی پروگرام کے حتمی نتائج کچھ عرصے بعد سامنے آئیں گے، جس کے بعد پروگرام کو پہلے ملک سطح پر اور بعد ازاں عالمی سطح پر متعارف کرایا جائے گا۔

ابتدائی طور پر چین کی جانب سے شروع کیے گئے 10 جی ٹیکنالوجی پروگرام کے نتائج اچھے آئے ہیں اور اس وقت انٹرنیٹ کی رفتار حالیہ انٹرنیٹ کی رفتار سے کئی گنا زیادہ نوٹ کی گئی ہے۔

چین کی جانب سے شروع کی گئی 10 جی براڈبینڈ انٹرنیٹ کی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ 9 ہزار 934 میگابائٹس فی سیکنڈ اور اپ لوڈ اسپیڈ ایک ہزار 8 میگا بائٹس فی سیکنڈ ہے۔

یعنی 20 جی بی ڈیٹا کی ویڈیو فائل محض تین سیکنڈ میں ڈاؤن لوڈ کیا جا سکے گا۔

ماہرین نے 10جی انٹرنیٹ سروس کو متعارف کرانے کو ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک بڑی پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس ٹیکنالوجی سے صحت، تعلیم، مینوفیکچرنگ اور زراعت کے شعبوں کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوگا۔

مشہور خبریں۔

اردگان کی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں

?️ 4 جون 2023سچ خبریں:رجب طیب اردگان نے اپنی مستقبل کی کابینہ کے دو اہم

فلسطین کے حوالے سے ملالہ یوسف زئی کی جانب سے غلط الفاظ کا استعمال، پاکستانی صارفین نے خاموش رہنے کا مشورہ دے دیا

?️ 12 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی جو دنیا میں ہونے

نیوزی کو بھی شکست، وزیراعظم کی قومی ٹیم کو مبارکباد

?️ 27 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) قومی ٹیم نے بھارت کے بعد نیوزی

لاطینی امریکی ممالک ظالم کے ساتھ ہیں یا مظلوم کے؟

?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی ممالک اور غزہ کی جنگ کے حوالے سے یہ

الیکشن کمیشن کو اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 31 دسمبر کو کروانے کا حکم

?️ 30 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان

صہیونیوں کی نظر میں عالمی برادری کی حیثیت

?️ 23 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے جو ان دنوں غزہ میں اپنے جرائم

رہنما ایم کیو ایم غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کریں۔ شرجیل انعام

?️ 22 فروری 2026کراچی (سچ خبریں) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ایم

اسد عمر نے کورونا کی نئی لہرسے متعلق خبر دار کر دیا

?️ 2 جنوری 2022اسلام آباد( سچ خبریں)وفاقی وزیر اسد عمرنے کورونا سے متعلق خبردار کرتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے