?️
نیویارک( سچ خبریں)سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک نےکچھ نئے فیچر زمتعارف کروا دئے ہیں یہ فیچرز آڈیو رومز کے ساتھ چند دیگر پوڈ کاسٹس اسٹریمنگ نامی فیچرز ہیں یہ فیچرز سب سے پہلے امریکا میں دستیاب ہوں گے اور اس کے بعد دوسرے ممالک میں۔
بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق فیس بک نے اپریل 2021 میں حالیہ عرصے میں مقبول ہونے والی آڈیو چیٹس جیسے کلب ہاؤس کے مقابلے میں اپنی سروس متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔اب فیس بک میں ان آڈیو فیچرز کو پیش کردیا گیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے کلب ہاؤس جیسے آڈیو رومز کے ساتھ چند دیگر پوڈ کاسٹس اسٹریمنگ فیچرز متعارف کروائے ہیں اور یہ سب سے پہلے امریکا میں دستیاب ہوں گے۔ آڈیو رومز بنیادی طور پر کلب ہاؤس یا ٹویٹر اسپیسز سے ملتا جلتا ہے۔
اس میں بات چیت کو ایپ میں لائیو اسٹریم کیا جاسکے گا اور روم ہوسٹس دیگر افراد کو بات کرنے کے لیے مدعو کرسکیں گے۔ یہ فیچر فیس بک کے لیے کتنا اہم ہے، اس کا عندیہ اس بات سے ملتا ہے کہ ایپ میں اسے نیوز فیڈ پر اسٹوریز سے اوپر رکھا جائے گا۔
نئے فارمیٹ میں کریٹئر فرینڈلی فیچرز جیسے اسٹارز خریدنا بھی دیے جائیں گے، تاکہ صارف اپنی اسٹریمز سے آمدنی حاصل کرسکیں۔اس نئے فارمیٹ کے مواد پر قوانین کے اطلاق کے لیے فیس بک آٹومیشن اور صارفین کی رپورٹس پر انحصار کرے گی اور کلب ہاؤس کی طرح آڈیو روم کے میزبان کنٹرول کرسکیں گے کہ کون بات کرے یا قوانین توڑنے والے صارفین کی رپورٹ کرسکیں گے۔
واضح رہے کہ فیس بک نے فی الحال ویریفائیڈ عوامی شخصیات اور کریٹیئرز کو ہی آڈیو روم بنانے کی سہولت فراہم کی ہے تاہم کوئی بھی فیس بک صارف ان کی بات چیت سن سکے گا۔
مشہور خبریں۔
عازمین حج کو فائزر ویکسین لگایا جائے گا
?️ 2 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) قومی ادارہ صحت نے پہلے مرحلے میں فائزر
جون
اسلام آباد میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس
?️ 5 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد میں پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا
جولائی
شام عرب لیگ میں اپنی نشست واپس نہیں لینا چاہتا: الجزائر
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں: اتوار کی شام الجزائر کے وزیر خارجہ رمطان لعمامره نے
ستمبر
ترکی سے امریکی سفیر کو نکالنے پر امریکہ کا ردعمل
?️ 24 اکتوبر 2021سچ خبریں:ترکی سے امریکی سفیر کو ملک بدر کیے جانے پر رد
اکتوبر
اسرائیل نے موساد کے نئے سربراہ کی شناخت ظاہر کردی
?️ 25 مئی 2021سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم نے ڈیوڈ بارنی کو یوسی کوہن کی جگہ
مئی
مسک اور ٹرمپ کے سنہرے خواب کا اختتام؛ کیا 2028 کے انتخابات کے لیے کوئی تیسری پارٹی راستے میں ہے؟
?️ 7 جون 2025سچ خبریں: کئی مہینوں کے قریبی تعاون کے بعد، ٹرمپ اور مسک
جون
انڈونیشیا میں چرچ پر خودکش حملے کے بعد ایک اور بڑا حادثہ پیش آگیا
?️ 30 مارچ 2021جکارتا (سچ خبریں) انڈونیشیا میں چرچ پر خودکش حملے کے بعد ایک
مارچ
”سماجی انصاف “ کا عالمی دن: کشمیری بڑے پیمانے پر ناانصافیوں کا شکار
?️ 20 فروری 2025سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری
فروری