فیس بک کا مونیٹائزیشن کے لیے سخت شرائط کا اعلان

?️

سچ خبریں: فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے اعلان کیا ہے کہ پلیٹ فارم پر دوسروں کی ویڈیو، تصاویر یا تحریری مواد چوری کرکے بار بار شیئر کرنے والے اکاؤنٹس پر سخت کارروائی کی جائے گی، ایسے اکاؤنٹس کی مونیٹائزیشن ختم کی جا سکتی ہے۔

کمپنی کے مطابق مذکورہ اقدام کا مقصد صارفین کے نیوز فیڈز میں سپیم (spam) مواد کی بھرمار کو کم کرنا اور اصل تخلیق کاروں کو فروغ دینا ہے۔

میٹا نے پیر کو جاری کردہ بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ ایسے اکاؤنٹس جو بار بار دوسروں کا مواد بغیر اجازت استعمال کرتے ہیں، ان کی فیس بک سے کمائی (monetization) کی سہولت معطل کر دی جائے گی اور ان کی پوسٹس کی رسائی بھی محدود کر دی جائے گی۔

میٹا کے مطابق جب فیس بک کے سسٹمز نقل شدہ ویڈیوز کو شناخت کریں گے تو ان کی رسائی کم کر دی جائے گی تاکہ اصل ویڈیو کے تخلیق کار کے ویوز متاثر نہ ہوں۔

کمپنی یہ بھی دیکھ رہی ہے کہ کس طرح اصل تخلیق کار کو کریڈٹ دیا جا سکتا ہے، جس کے لیے ایک ایسا فیچر بھی ٹیسٹ کیا جا رہا ہے جس میں ناظرین کو اصل مواد کے لنک پر لے جایا جائے گا۔

میٹا نے بتایا کہ یہ نئی پالیسیز آئندہ مہینوں میں مرحلہ وار نافذ کی جائیں گی، تاہم انسٹاگرام یا تھریڈز پر اس قسم کی تبدیلیوں کے بارے میں تاحال کچھ نہیں کہا گیا۔

فیس بک کی یہ تبدیلی ایک بڑے منصوبے کا حصہ ہے جس کا مقصد اسپیم کی روک تھام اور اصل مواد کو زیادہ نمایاں بنانا ہے، صرف 2025 کی پہلی ششماہی میں، فیس بک نے پانچ لاکھ سے زائد ایسے اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کی جو اسپیمی رویے یا جعلی انگیجمنٹ میں ملوث تھے۔

میٹا نے واضح کیا کہ یہ اقدامات صرف ”unoriginal content“ یعنی غیر اصل مواد کو نشانہ بنائیں گے، وہ تخلیق کار جو کسی ویڈیو پر تبصرہ، ردعمل یا منفرد انداز میں کچھ نیا شامل کرتے ہیں، ان پر اس پالیسی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

کمپنی نے تخلیق کاروں کو مشورہ دیا کہ اگر وہ کسی مواد کو دوبارہ شیئر کرتے ہیں تو اس میں بامقصد ترمیم، وائس اوور یا تبصرہ شامل کریں تاکہ وہ ضوابط کی خلاف ورزی سے بچ سکیں، اس کے علاوہ واضح واٹرمارک یا کسی دوسرے پلیٹ فارم سے نقل شدہ مواد سے گریز کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی پر وینا ملک کی جانب سے ردعمل کا اظہار

?️ 21 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان کی اداکارہ وینا ملک نے اسرائیل اور حماس کے

حکومت نے 150 افغان ٹرکوں کو سامان کی ترسیل کیلئے واہگہ بارڈر عبور کرنے کی اجازت دے دی

?️ 1 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے بھارت سامان لے جانے والے 150

وزیراعظم شہبازشریف کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ، جنوبی ایشیا میں کشیدہ صورتحال سے آگاہ کیا

?️ 4 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی ملائیشیا کے وزیرِ اعظم

صحافی عمران ریاض کی عبوری ضمانت 28 نومبر تک منظور

?️ 16 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) سیشن کورٹ لاہور نے آئی جی پنجاب اور قانون

شام میں امریکی فوجی گندم چوری کر کے لے جاتے ہوئے

?️ 18 جون 2022سچ خبریں:  شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے آج دوپہر

کہتے ہیں قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ نہیں، کل بندہ پکڑ کر امریکا کے حوالے کردیا، اسلام آباد ہائیکورٹ

?️ 7 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے عافیہ صدیقی کی رہائی کی

چینی سائنسدانوں نے گرمی سے بچانے والا کپڑا ایجاد کر لیا

?️ 14 جولائی 2021بیجنگ (سچ خبریں) چینی سائنس دانوں نے ایک ایسا کپڑا ایجاد کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے