?️
کیلیفورنیا(سچ خبریں) فیس بک نے غلط معلومات پر مبنی ویکسین مخالف مہم پر پابندی لگا دی ہے۔اس ڈس انفارمیشن مہم میں بنیادی طور پر بھارت اور لاطینی امریکا کو ہدف بنایا گیا، اس مہم میں گمراہ کن مضامین اور جعلی پٹشنز کے ساتھ آن لائن پلیٹ فارمز ریڈٹ، میڈیم، چینج ڈاٹ آرگ اور فیس بک کو استعمال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی مدد سے کرونا ویکسین سے متعلق غلط معلومات پھیلانے کی مہم رونے کے لیے آپریشن شروع کیا ہے جس کو ڈس انفارمیشن لانڈرومیٹ یعنی غلط معلومات کا دھوبی گھاٹ کا عنوان دیا گیا ہے۔
اس دھوبی گھاٹ کے تحت جھوٹے دعوؤں کو اچھی اور ستھری شہرت کے حامل افراد کے ذریعے درست معلومات پھیلا کر غیر مؤثر بنانے کی کوشش کی جاتی ہے۔فیس بک کا دعویٰ ہے کہ کرونا ویکسین سے متعلق دھوکا دہی پر مبنی منظم مہم چلائی جا رہی تھی، جس کے پیچھے روس کی ایک مارکیٹنگ فرم ’فازے‘ کا ہاتھ تھا۔
فیس بک کی گلوبل تھریٹ انٹیلی جنس کے سربراہ بین نِمو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جولائی میں اس نے اس ڈس انفارمیشن مہم سے منسلک 65 فیس بک جب کہ 243 انسٹاگرام اکاؤنٹس کو ہٹایا ہے اور فازے کو بھی فیس بک سے بین کر دیا ہے، خیال رہے کہ فازے برطانیہ میں رجسٹرڈ ایڈ ناؤ نامی ایڈورٹائزنگ کمپنی کا ایک ذیلی پلیٹ فارم ہے۔
بتایا گیا کہ مذکورہ فرم فازے نے انفلوئنسرز کے ذریعے غلط معلومات پھیلانے کی کوشش کی، تاہم وہ ناکام ہو گئے، گزشتہ برس اسی نیٹ ورک نے آسٹرازینیکا ویکسین کے بارے میں یہ غلط بات پھیلائی تھی کہ اس سے لوگ چیمپنزی میں بدل جائیں گے۔
فیس بک کے مطابق بعد میں اس مہم کو فرانس اور جرمنی میں موجود انفلوئنسرز نے بے نقاب کیا، جب انھوں نے ای میلز کے ذریعے فازے سے سوال پوچھے اور پھر صحافی بھی اس معاملے کی جانچ کی جانب متوجہ ہوئے، فیس بک کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ فازے سے متعلق یہ معلومات اب قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پہنچا دی گئی ہیں۔
مشہور خبریں۔
عراق میں ترکی کے فوجی اڈے پر راکٹ حملہ
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:عراق میں ترکی کی قابض فوج کے اڈے پر راکٹوں کی
جنوری
یحییٰ السنوار کے آخری لمحات
?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: ابو ابراہیم تمہارا دشمن تمہیں ذلیل کرنا چاہتا تھا، اس نے
اکتوبر
نوشکی: کالعدم بی ایل اے کا ایف سی کے قافلے پر خودکش حملہ،3 جوانوں سمیت 5 افراد شہید
?️ 16 مارچ 2025نوشکی: (سچ خبریں) نوشکی میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے قافلے پر
مارچ
تل ابیب کا فلسطینی بھوکوں کے لیے مہلک منصوبہ
?️ 11 اگست 2025سچ خبریں: گارڈین اخبار کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ غزہ
اگست
Baking industry growth set to rise on more stable economy
?️ 16 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
حماس کے سیاسی سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ کون تھے؟
?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: اسماعیل ہنیہ فلسطین کے سابق وزیراعظم، حماس کے سیاسی سربراہ
جولائی
طالبان رہنما: امریکی قبضے کے خاتمے سے افغانستان میں سلامتی بحال ہو جائے گی۔ فلسطین بھی آزاد ہو جائے گا
?️ 16 اگست 2025سچ خبریں: افغانستان میں غیر ملکی افواج کے انخلا اور امریکی قبضے
اگست
مسقط، ٹرمپ کا امتحان اور ایران کی برتری — ایک تجزیاتی نظر
?️ 13 اپریل 2025 سچ خبریں:عراقی سیاسی مبصر نجاح محمد علی نے ایران اور امریکہ
اپریل