?️
سان فرانسسکو(سچ خبریں) رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی دنیا کی مقبول ترین سوشل میڈیا ایپ فیس بک نے رمضان المبارک کی مناسبت سے نئی مہم کا آغاز کردیا۔ اس مہم کے علاوہ فیس بک کی جانب سے رمضان المبارک کے حوالے سے نئے اسٹیکرز بھی متعارف کرائے گئے ہیں، جن کو میسنجر پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔
فیس بک کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی ’اچھا مہینہMonthOfGood کے نام سے مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔بیان کے مطابق اس مہم کا مقصد دنیا بھر میں رمضان المبارک کی اہمیت و افادیت بیان کرنا اور صارفین کو اچھے کاموں کی طرف راغب کرنا ہے تاکہ وہ سماجی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے اچھے کاموں کو فروغ دے سکیں۔
کمپنی نے وضاحت کی کہ ماہ مقدسہ (رمضان المبارک) کے حوالے سے واٹس ایپ پر نئے اسٹیکرز کا اجرا کیا گیا جبکہ انسٹاگرام پر بھی ’اچھا مہینہ‘ کے نام سے مہم شروع کی گئی ہے۔اس حوالے سے فیس بک نیوز روم نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ ‘گزشتہ برس ہماری کمیونٹی نے ‘Happy Ramadan ‘ کی مہم کے دوران 2 کروڑ سے زائد فیس بک پر پوسٹس شیئر کیں اور اتنے ہی کمنٹس کا تبادلہ کیا گیا‘۔
کمپنی کے مطابق گزشتہ برس عید کے پہلے روز فیس بک کی زیر ملکیت موبائل اپیلیکیشن واٹس ایپ کی ویڈیو کالز کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا تھا۔ فیس بک نے کہا کہ کورونا کے باعث پیدا ہونے والی رکاوٹوں کے باوجود رمضان المبارک کے مہینے میں اچھے کام کرنے اور دوسروں کی مدد کرنے کا اہم موقع ہے۔


مشہور خبریں۔
ہم موجودہ جنگ بندی کے معاہدے پر قائم ہیں:حماس
?️ 14 مارچ 2025 سچ خبریں:حماس کے ترجمان نے غزہ میں جنگ بندی میں عارضی
مارچ
سعودی عرب کی یمن میں جنگ ختم کرنے کی واحد شرط
?️ 21 ستمبر 2021سچ خبریں:21 ستمبر کے انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر یمنی قومی
ستمبر
اسرائیلی حکومت کی تجویز مضحکہ خیز ہے: حماس
?️ 20 ستمبر 2024سچ خبریں: حماس کے ایک رہنما نے لبنانی المیادین نیٹ ورک کو
ستمبر
روسی S-300 کے خلاف یوکرین کا دفاع کرنا مشکل
?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں: فن لینڈ کے ایک میڈیا نے اتوار کو سیٹلائٹ
ستمبر
دمشق کے سلسلہ میں ریاض کی پالیسیاں غلط ہیں؛بن سلمان کا اعتراف
?️ 25 اکتوبر 2021سچ خبریں:لبنان کے ایک اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی ولی
اکتوبر
جہاد اسلامی اور حماس کے خلاف یورپی یونین کی نئی پابندیاں
?️ 20 جنوری 2024سچ خبریں: یورپی یونین نے حماس تحریک اور فلسطینی جہاد اسلامی سے
جنوری
جہانگیر ترین گروپ کی حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات
?️ 20 مارچ 2022لاہور (سچ خبریں) پی ٹی آئی سے ناراض ہوکر جہانگیر ترین گروپ بنانے والے پی
مارچ
پشاور میں دفعہ 144 نافذ؛ ہوائی فائرنگ، ڈرون اور پتنگ اڑانے پر پابندی
?️ 24 مئی 2025پشاور (سچ خبریں) ڈپٹی کمشنر پشاور نے فلائٹ سیفٹی کو یقینی بنانے
مئی