?️
کیلیفورنیا( سچ خبریں) فیس بک میسنجر کی جانب سے صارفین کی سہولت اور ان کی گفتگو کو مزید محفوظ بنانے کےلیے انتہائی کارآمد فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس میں ویڈیو اور وائس کالز بھی محفوظ رہ سکیں گی۔اس کے بعد انسٹاگرام صارفین بھی اس فیچر سے مستفید ہوسکیں گے۔
فیس بک میسنجر ایپ کی جانب سے اپنے صارفین کی سہولت کےلیے ماضی میں بھی کئی فیچر متعارف کرائے گئے ہیں جن کا استعمال کرکے وہ اپنی گفتگو کو محفوظ بنا سکتے ہیں لیکن اب فیس بک میسنجر کی جانب سے ایسا منفرد فیچر متعارف کرایا گیا ہے جو ویڈیو اور وائس کالز کو بھی محفوظ بناتا ہے۔
فیس بک انتظامیہ کی جانب سے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن فیچر متعارف کرایا گیا ہے، یہ فیچر میسنجر میں چیٹ میسجز کے لیے تو 2016 سے دستیاب ہے مگر اب جاکر یہ سہولت وائس اور ویڈیو کالز کے لیے متعارف کرائی گئی۔فیس بک کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ اگر صارف اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کو میسنجر کالز کے لیے ٹرن آن کرتا ہے تو کوئی بھی بشمول فیس بک کالز کو دیکھ یا سن نہیں سکے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کالز کے لیے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے ساتھ فیس بک نے ایکسپائرنگ میسجز فیچر کو بھی اپ ڈیٹ کیا ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فیس بک میسنجر کی وائس اور ویڈیو کالز اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کی جلد آزمائش کرکے اسے صارفین کےلیے پیش کریں گے، بعد ازاں انسٹاگرام صارفین بھی اس فیچر سے مستفید ہوسکیں گے۔یہ سب تبدیلیاں فیس بک کی جانب سے تمام میسجنگ ایپس کو اکٹھا کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے۔


مشہور خبریں۔
برطانوی مصنف کا اسرائیل کی تزویراتی ناکامیوں کا بیان
?️ 27 جون 2025سچ خبریں: مشرق وسطیٰ میں ایک مضمون میں برطانوی مصنف اور تجزیہ
جون
نیتن یاہو کی تقریر کانگریس میں کسی غیر ملکی اہلکار کی بدترین تقریر
?️ 25 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان کی سابق اسپیکر نینسی پلوسی نے صیہونی
جولائی
یوم قدس دنیا کے تمام آزاد لوگوں کا ہے:حکیم
?️ 15 اپریل 2023سچ خبریں:عراق کی قومی حکمت تحریک کے سربراہ سید عمار حکیم نے
اپریل
کراچی ایئرپورٹ پر نیا حفاظتی ضابطہ اخلاق فوری نافذ کرنے کا فیصلہ، آہنی دروازے لگانے کی تجویز
?️ 13 نومبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) سیکیورٹی اداروں نے کراچی ایئرپورٹ پر نیا حفاظتی
نومبر
یحییٰ سریع کا صیہونی حکومت کو عبرانی زبان میں انتباہ
?️ 12 جون 2025سچ خبریں: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے صہیونی
جون
شام کے بارے میں سعودی عرب کا کیا موقف ہے؟
?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں: سعودی حکومت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی
ستمبر
امارات نے اسرائیلی سفیر کو غیر مہذب رویے کی بنا پر ملک سے نکال دیا
?️ 31 جولائی 2025امارات نے اسرائیلی سفیر کو غیر مہذب رویے کی بنا پر ملک
جولائی
enter
?️ 18 اپریل 2023test Short Link Copied