نیویارک (سچ خبریں) فیس بک کیلیفورنیا میں واقع ایک آن لائن امریکی ذرائع ابلاغ اور سماجی رابطہ کی کمپنی ہے جسے پوری دنیا کافی مقبولیت حاصل ہے تاہم امریکی ٹی وی کی جانب سے کیے گئے سروے میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ 76 فیصد امریکی سمجھتے ہیں فیس بک معاشرے کو خراب کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ سروے کے مطابق ملکی آبادی کے تین چوتھائی افراد یہ سمجھتے ہیں کہ فیس بک معاشرےکوخراب کررہا ہے۔سروے میں جن افراد سے رائے لی گئی ان کے نصف فیصد نے بتایا کہ وہ کسی نہ کسی ایسے شخص کو جانتے ہیں جس نے فیس بک کی وجہ سے سازشی نظریات پر یقین کرنا شروع کردیا۔
خیال رہے کہ سروے کے مطابق جولوگ فیس بک کو مسئلہ سمجھتے ہیں ان میں سے55 فیصد کا خیال ہےکہ اس کی وجہ فیس بک استعمال کرنےکا طریقہ ہے جب کہ 45 فیصد کے نزدیک اس کی وجہ ادارےکی جانب سے فیس بک کو آپریٹ کرنا ہے۔ نصف فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ حکومت کو فیس بک کی ریگولیشن بڑھانا چاہیے۔واضح رہے کہ فیس بک نےحال ہی میں اپنا نام بدل کرمیٹا رکھ لیا ہے۔
بمطابق جنوری 2018 فیس بک پرماہانہ 2٫2 بلین سے زیادہ فعال صارف ہیں۔ اس کی شہرت نے صارف کی رازداری اور اس پر نفسیاتی اثر کی وجہ سے ہونے والے اہم جانچ پڑتال کی بنا پر بڑے پیمانے پر میڈیا کوریج کی توجہ کھیچی ہے