🗓️
سان فرانسسكو(سچ خبریں)جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بہت سے کام نہایت آسان ہوگئے ہیں اب فیس بک انتظامیہ ایک ایسے آرٹی فیشل پروجیکٹ پر کام شروع کر رہی ہے جو ویڈیوز کو سمجھ سکتا ہے اور اسے مختلف طریقوں سے استعمال میں لانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
بین الاقوامی سائنس میگزین کے مطابق سماجی رابطے کی مشہور ویب سائٹ فیس بک اب اپنی پروگرامنگ کو صارفین کی عوامی ویڈیوز کےلیے ترتیب دے رہا ہے جس کےلیے ایک آرٹی فیشل پروجیکٹ پر کام شروع کیا گیا ہے جو ویڈیوز کو سمجھ سکتا ہے اور اسے مختلف طریقوں سے استعمال میں لانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
دوسری جانب اس حوالے سے فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مشینوں کو ایسی تربیت دینا ہوگا کہ وہ ویڈیوز کو مکمل طور پر ایک انسان کی طرح دیکھیں قدرے مشکل کام ہے لیکن جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ایسا اب ناممکن نہیں رہا اور اس میں بہت آسانی ہورہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق آرٹی فیشل ٹیکنالوجی کی ویڈیوز سے متعلق اعداد و شمار تک رسائی سب سے بڑے مسابقتی فوائد میں سے ایک ہے جس کی مدد سے لاکھوں صارفین سے متعلق ڈیٹا جمع کرکے فیس بک ، گوگل اور ایمیزون جیسی کمپنیاں مختلف شعبوں میں آگے بڑھنے میں کامیاب ہوگئیں۔
خیال رہے فیس بک کی ویڈیوز پر مونیٹائزیشن کے فیصلے کے بعد دنیا بھر سے سیکڑوں زبانوں میں بنی ہوئی عوامی ویڈیوز کے اعداد و شمار اور کاپی رائٹس جیسے مسائل کو آرٹی فیشل ٹیکنالوجی سے حل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
واضح رہے فیس بک انتظامیہ کا دعویٰ ہےکہ ہمارا آرٹی فیشل سسٹم نہ صرف ان معاملات کو بہتر بنائے گا بلکہ تیز رفتار حرکت پذیر دنیا سے ہم آہنگ بھی کردے گا جبکہ مختلف ثقافتوں اور خطوں میں موجود باریکی اور نظریاتی اشاروں کو بھی پہچاننے میں مدد ملے گی۔
مشہور خبریں۔
عراقی سرزمین پر بار بار حملوں سے ترکی کے مقاصد
🗓️ 23 اپریل 2022سچ خبریں: شمالی عراق پر ترکی کے حملوں کے ساتھ ساتھ متعدد
اپریل
عمران خان، شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہوگی
🗓️ 1 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم و چیئرمین
دسمبر
سیالکوٹ واقعہ پر پولیس کی جانب سے اہم انکشافات
🗓️ 5 دسمبر 2021سیالکوٹ ( سچ خبریں) سیالکوٹ واقعے سے متعلق پولیس کی جانب سے
دسمبر
کورونا کی وجہ سے پنجاب حکومت نے اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا
🗓️ 3 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کورونا کی صورتحال کے پیش نظر
ستمبر
دھمکیوں سے کچھ نہیں ہونے والا:شمالی کوریا کا امریکہ کو انتباہ
🗓️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:شمالی کوریا کے دفاعی وزارت کے ایک عہدے دار نے
فروری
تل ابیب کا واشنگٹن پر دباؤ کا ہتھیار
🗓️ 9 مئی 2025سچ خبریں: 22 مارچ 2024 کو، امریکی سفارت خانے نے فلسطین کے
مئی
اسلام کی خاطر اب بیوی کے بغیر ولاگ بناؤں گا، ٹک ٹاکر اسد
🗓️ 19 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) نو عمری میں شادی کرکے شہرت حاصل کرنے والے
جنوری
پوٹن کا جنگ روکنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے: میکرون
🗓️ 13 اپریل 2022سچ خبریں: میکرون نے ہفتہ وار لی پوئن کو بتایا کہ پوٹن
اپریل