?️
سچ خبریں: ملک میں فری لانسرز کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، حکومتِ پاکستان اور عالمی سطح پر رقم کی منتقلی اور دنیا بھر میں آن لائن ادائیگیوں کے نظام کو چلانے والی کمپنی ’پے پال‘ کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔
ڈان نیوز کے مطابق معاہدے کے تحت ملک میں ترسیلات زر کو ممکن بنانے کے لیے تیسرے فریق کے ذریعے پے پال سے چینلائز کیا جائے گا۔
پے پال دنیا بھر میں آن لائن ادائیگیوں کا نظام چلاتی ہے جس سے رقم آن لائن طریقے سے منتقل کی جاتی ہے اور یہ دنیا بھر کی 190 مارکیٹس میں آپریٹ کرتی ہے۔
خیال رہے کہ فری لانسر اور ای کامرس سے وابستہ افراد کا طویل عرصے سے مطالبہ تھا کہ پے پال کو پاکستان لایا جائے اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے بھی پے پال کو پاکستان لانے کی کوششوں کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا تھا۔
نگراں وفاقی وزیر برائے آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے پاکستان میں پے پال کے ذریعے ترسیلات زر کے ممکن ہونے کی خوش خبری سنادی۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ حکومت نے فری لانسرز کا دیرینہ مسئلہ حل کردیا ہے اور انہیں انہیں بین الاقوامی گیٹ وے پے پال کے ذریعے ترسیلات زر کی منتقلی کے قابل بنا دیا ہے۔
ڈاکٹر عمر سیف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزرات آئی ٹی آئندہ ہفتے سے پے پال کے ذریعے ترسیلات زر کو چینلائز کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر ڈیجیٹل اقدامات کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ پے پال پاکستان نہیں آرہا لیکن ایک معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت ترسیلات زر کو تیسرے فریق کے ذریعے پے پال سے چینلائز کیا جائے گا، اس سلسلے میں باقاعدہ افتتاحی تقریب 11 جنوری کو ہوگی۔
مئی 2018 میں شائع ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکومت اور پے پال کے درمیان معاہدہ طے ہونے کے بعد 2 لاکھ فری لانسرز اور 7 ہزار رجسٹرڈ چھوٹے کاروبار کرنے والے افراد کو سہولت ملے گی اس کے علاوہ ہزاروں ایسے آن لائن کام کرنے والے افراد بھی ہیں، جو رجسٹرڈ نہیں۔
یاد رہے کہ 2019 میں حکومت کی جانب سے امریکی کمپنی کو راضی کرنے کی کوششوں کے باوجود ’پے پال‘ نے پاکستان میں اپنی سروسز متعارف کروانے سے انکار کردیا تھا۔


مشہور خبریں۔
پاکستان کشمیر اور فلسطین کے مظلوم لوگوں کی حمایت جاری رکھے گا: شہریار آفریدی
?️ 28 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی نے کہا
مئی
افغان حکومت کے عدم تعاون کی وجہ سے حالات یہاں تک پہنچے ہیں۔ خواجہ آصف
?️ 12 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ
اکتوبر
شام کے زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے سیاسی تحفظات ایک طرف
?️ 9 فروری 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے ترجمان نے شام
فروری
ڈی جی آئی ایس پی آرنے شہیدوں کے اہلخانہ کے جذبے کو سلام پیش کیا
?️ 1 ستمبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں)یوم دفاع و شہداء کے حوالے سے ڈی جی آئی
ستمبر
امریکہ کو پابندیوں کے بجائے انسانی حقوق کے اپنے گھناؤنے حالات سے نمٹنا چاہیے
?️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:روسی سفارتخانے کے پریس ترجمان نے روس کے اپوزیشن سیاستدان ولادیمیر
مارچ
مغربی ممالک کے آزادی بیان کے دعوؤں کی حقیقت عیاں
?️ 27 اپریل 2024سچ خبریں: امریکہ، فرانس، آئرلینڈ اور آسٹریلیا میں طلباء نے غزہ کی
اپریل
ہیروشیما کے میئر: ٹرمپ ایٹم بمباری کی حقیقت کو نہیں سمجھتے
?️ 5 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی صدر کے بیانات پر جاپانی حکام اور عوام کے
جولائی
غزہ جنگ کے بارے میں شکوک و شبہات
?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملے کے دوسرے مہینے
دسمبر