?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ کے حکم کو 5 دن گزر جانے کے باوجود تاحال ملک بھر میں ٹوئٹر سروس بحال نہ ہوسکی، گزشتہ 10 دن سے ایکس کی سروس بند ہے۔
پاکستان بھر میں 17 فروری سے ٹوئٹر(ایکس) کی سروس بند ہے، گزشتہ دس دن کے دوران متعدد بار اس کی سروس جزوی طور پر بحال ہوئی لیکن کچھ ہی دیر بعد اسے دوبارہ بند کردیا گیا۔
ایکس کی مسلسل بندش کے خلاف صحافیوں اور انسانی حقوق کے رہنماؤں نے سندھ ہائی کورٹ سے بھی رجوع کیا تھا اور عدالت نے 22 فروری کو پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو فوری طور پر اس کی سروس بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔
سندھ ہائی کورٹ نے یہ حکم بھی دیا تھا کہ ٹوئٹر کو دوبارہ بند نہیں ہونا چاہئیے لیکن عدالتی حکم پر عمل نہیں کیا جا سکا، تاحال ملک میں ایکس کی سروس مکمل طور پر بحال نہیں ہوئی۔
سندھ ہائی کورٹ کے حکم کو پانچ دن گزر جانے کے باوجود ملک میں ایکس کی سروس بحال نہیں ہوئی جب کہ حکومت کی جانب سے بھی مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ کی سروس بند رہنے پر کوئی وضاحت سامنے نہیں آ سکی۔
مجموعی طور پر ایکس کی سروس کی بندش کو 10 ہوچکے ہیں اورپاکستان میں زیادہ تر صارفین ٹوئٹر کو ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کے ذریعے چلا رہے ہیں، تاہم زیادہ تر صارفین ایکس چلانے محروم ہیں۔
ملک بھر میں ٹوئٹر سروس کی بندش پر حکومت کو عالمی برادری کی جانب سے بھی تنقید کا سامنا ہے لیکن اس باوجود تاحال حکومت کی جانب سے پلیٹ فارم کی سروسز کے حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔


مشہور خبریں۔
کیا اسرائیل امریکہ پر بوجھ بن گیا ہے ؟
?️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں:یدیعوت احرانوت اخبار نے ہفتے کے روز اپنی ویب سائٹ پر
اکتوبر
عمران خان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا
?️ 9 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی
مئی
صیہونی حکومت کی فوج میں جنسی حملوں میں نمایاں اضافہ
?️ 2 جولائی 2022سچ خبریں: جمعہ کے روز صہیونی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صہیونی
جولائی
یو اے ای کے سربراہ کے ساتھ روسی صدر کا سلوک
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:روسی صدر نے روس اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بڑھتے
جون
کیا لبنان کے بعد غزہ میں بھی جنگ بندی ہو سکتی ہے؛صہیونی ویب سائٹ کی رپورٹ
?️ 27 نومبر 2024سچ خبریں:ایک صہیونی ویب سائٹ نے اپنے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے
نومبر
ایران کی جانب سے یورینیم کی افزودگی کو صفر کرنے کی پیشکش مسترد
?️ 22 جون 2025 سچ خبریں:ایران نے جنیوا مذاکرات میں یورینیم کی مکمل بندش کی
جون
12 سال اور زائد عمر کے بچوں کی ویکسی نیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے
?️ 29 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے
ستمبر
غزہ میں آج صبح سے اب تک 42 افراد شہید
?️ 24 ستمبر 2025سچ خبریں: غزہ کی میڈیا آفس کی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ
ستمبر