?️
نیویارک (سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام کی انتظامیہ نے اسٹوریز کے ساتھ دیے جانے والے لنک کو بہتر طور پر استعمال کرنے کے لیے ایک نئے طریقہ کار کی آزمائش شروع کی ہے۔صارفین اب اسٹوریز پر اپنا ردعمل ایک اسٹیکر سے بھی ظاہر کرسکیں گے۔
انسٹا میں اب سوائپ اپ کے بجائے ایک اسٹیکر کے ساتھ لنکس منسلک کیے جاسکیں گے۔یہ اسٹیکرز اسی طرح کام کریں گے جیسے سوائپ اپ لنکس کام کرتے ہیں تاہم اس میں بس سوائپ اپ کی بجائے بس کلک کرنا ہوگا۔اسی طرح صارفین اب اسٹوریز پر اپنا ردعمل ایک اسٹیکر سے بھی ظاہر کرسکیں گے، جو اس وقت سوائپ اپ والی اسٹوریز میں ممکن نہیں۔
انسٹاگرام کے پراڈکٹ ہیڈ وشال شاہ کے مطابق اس ٹیسٹ کا مقصد یہ جاننا ہے کہ لوگ لنکس سے کیا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس ٹیسٹ میں یہ بھی دیکھا جائے گا کہ لوگ کس طرح کے لنکس پوسٹ کرتے ہیں جبکہ اسپیم اور گمراہ کن مواد والے لنکس پر بھی نظر رکھی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اسٹیکرز اس پلیٹ فارم میں لوگوں کا پسندیدہ طریقہ کار ہے اور اس لیے لنکس کو مجموعی نظام کا حصہ بنایا جارہا ہے، جو اسے سادہ بنائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ لنک اسٹیکرز انسٹاگرام کا ایسا مقصد ہے جسے بتدریج حاصل کیا جائے گا، یہ مستقبل کا نظام ہے جو ہم حاصلل کرنا چاہتے ہیں۔فی الحال یہ نیا فیچر ویریفائیڈ صارفین یا کم از کم 10 ہزار فالوورز والے صارفین تک محدود ہوگا۔


مشہور خبریں۔
ٹیکسٹائل برآمد کنندگان بڑھتی ہوئی لاگت اور ٹیرف کے باعث مشکلات کا شکار
?️ 1 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کا ٹیکسٹائل شعبہ امریکا کی منڈی میں
اکتوبر
مسلم لیگ (ن) آئے گی تو مہنگائی کو مٹائے گی، نواز شریف
?️ 26 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)قائد مسلم لیگ (ن) و سابق وزیر اعظم میاں
جنوری
چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کیلئے انسانی آواز میں بات چیت کرنے کا فیچر متعارف
?️ 24 نومبر 2023سچ خبریں: اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی میں ایک
نومبر
اسرائیل پر حملے کے بارے میں وائٹ ہاؤس کا ایران کو مشوہ
?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے اپنے بیان میں ایران کو مشورہ دیا ہے
نومبر
سویڈن میں اسلامو فوبیا کی صنعت
?️ 3 جولائی 2023سچ خبریں: سویڈن مغرب میں مسلم کمیونٹی کے خلاف لڑائی کا آئینہ
جولائی
غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے نقصانات کی تفصیل
?️ 22 جنوری 2024سچ خبریں:صہیونی اخبار یروشلم پوسٹ کے مطابق غزہ کی پٹی کے خلاف
جنوری
غزہ کے بچوں کو منجمد کرنے کے سانحہ کا سلسلہ جاری
?️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں سردی کی وجہ سے غزہ کے
دسمبر
رویت ہلال کمیٹی نے عیدالاضحی کا اعلان کر دیا گیا
?️ 11 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہونے والے اجلاس میں
جولائی