?️
کیلیفورنیا(سچ خبریں) سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ ٹوئٹر نے نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے، جس کی مدد سے ٹوئٹر صارفین اپنے شیئر کیے گئے مواد کے پیسے وصول کرسکیں گے۔ غلط معلومات کی روک تھام کے لیے نیا فیچر رپوٹ ٹوئٹ کا اضافہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر نے سپر فالوورز کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جس کے تحت صارفین، اپنے سبسکرائبرز کے لیے شیئر کیے گئے مواد کے پیسے وصول کرسکیں گے اور یہ طے کرسکیں گے کہ ان کی ٹوئٹس صرف سپرفالوورز کی ٹائم لائنز پر نظر آئیں گی جنہوں نے سبسکرائب کیا ہوگا۔
ٹوئٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غلط معلومات کی روک تھام کے لیے نیا فیچر رپوٹ ٹوئٹ کا اضافہ کیا گیا ہے، اس کا مقصد صارفین کو وسیع پیمانے پر درست معلومات فراہم کرنا ہے۔ٹوئٹر کی جانب سے رواں برس فروری میں اس فیچر کو متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا تھا، یہ فیچر ابتدائی طور پر امریکا اور کینیڈا کے صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔
سپر فالوز صارفین ماہانہ بنیادوں پر 3، 5 یا 10 ڈالر اسٹرائپ سے ہونے والی ادائیگی کے ذریعے وصول کرسکتے ہیں، تھرڈ پارٹی فیس کے صارفین سبسکرپشن سے 97 فیصد ریونیو کماسکتے ہیں۔ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ جب صارفین 50 ہزار ڈالر کی لائف ٹائم مونیٹائزیشن تک پہنچ جائیں گے تو وہ تھرڈ پارٹی فیس کے بعد 80 فیصد تک آمدنی حاصل کرسکتے ہیں۔
اس فیچر کے لیے اہل ہونے کے لیے، کم از کم 10،000 فالوورز اور عمر 18 سال ہونے کی ضرورت ہے اور لازمی ہے کہ صارف نے پچھلے 30 دنوں میں 25 مرتبہ ٹوئٹ کیا ہو اور وہ ٹوئٹر کی سپر فالوز پالیسی پر پورا اترتا ہو۔


مشہور خبریں۔
کامن ویلتھ نے پاکستانی انتخابات میں دھاندلی چھپانے میں مدد کی، برطانوی اخبار کا انکشاف
?️ 16 ستمبر 2025لندن: (سچ خبریں) کامن ویلتھ کی جانب سے 8 فروری 2024ء کے
ستمبر
چین اور ویتنام کی پہلی مشترکہ فوجی مشق؛خطے میں طاقت کے نئے توازن کی تلاش؟
?️ 21 جولائی 2025 سچ خبریں:چین اور ویتنام اس ماہ اپنی پہلی مشترکہ فوجی مشق
جولائی
غزہ میں صیہونی مظالم کا سلسلہ جاری
?️ 31 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ کے شمال میں ایک رہائشی مکان پر بمباری میں
اکتوبر
امریکی اہم ریاستوں میں مہنگائی عروج پر
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:ایک رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ اہم امریکی ریاستیں دیگر
مارچ
اسلامی دنیا میں انڈونیشیا کا کردار
?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں: انڈونیشیا کی وزیر خارجہ نے اپنے ترک ہم منصب سے
جولائی
اسیروں کے بعض مطالبات کے خلاف صیہونی حکومت کی پسپائی
?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں: فلسطینی جنگی قیدی عبدالناصر فروانہ نے اعلان کیا کہ صیہونی
مارچ
پاکستان میں فلسطین کی حمایت میں سینکڑوں ڈاکٹروں کا مارچ
?️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں:فلسطینی عوام کی حمایت اور اسرائیلی حکومت کے جرائم کی مذمت
دسمبر
موساد عراق میں دھماکے کیوں کرواتا ہے ؟
?️ 18 جون 2023سچ خبریں:صہیونی مورخ ایوی شلائم نے عراقی یہودیوں کے خلاف موساد کے
جون