صارفین اب جی میل کے ذریعے وائس اور ویڈیو کالز بھی کرسکیں گے

صارفین جی میل کے ذریعے وائس اور ویڈیو کالز بھی کرسکیں گے

🗓️

نیویارک( سچ خبریں) گوگل نے صارفین کی سہولت کے پیش نظراہم قدم اٹھاتے ہوئے  اعلان کیا ہے کہ اب صارفین جی میل کے ذریعے وائس اور ویڈیو کالز بھی کرسکیں گے اور جی میل سے ڈائریکٹ کالنگ کے اس فیچر کے لیے گوگل میٹ کا سہارا لیا جائے گا اور صارفین اپنے کانٹیکٹس سے براہ راست رابطہ کرسکیں گے۔

گوگل کی ای میل سروس جی میل دنیا بھر میں استعمال کی جاتی ہے اور اسے ای میل رابطے کے لیے مقبول ترین سروس مانا جاتا ہے، گوگل نے اس میں اب تک کی سب سے بڑی اپ ڈیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گوگل نے ورک اسپیس کو جی میل کا حصہ بناکر اسے مفت کردیا تھا تاکہ جی میل ہر طرح کی سرگرمیوں کا حب بن جائے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گوگل نے اسپیسز کے نام سے رومز چیٹ چینلز متعارف کروانے کا بھی وعدہ کیا تھا جو ٹیکسٹ میسجز اور دیگر فیچرز سے لیس ہوں گے۔

مذکورہ فیچرز متعارف ہونے کے بعد گوگل صارفین باآسانی ای میل، چیٹس، اسپیسز اور میٹ کے درمیان نیوی گیشن کرسکیں گے۔گوگل کی جانب سے جی میل میں مزید بہتری کےلیے ایڈمن اور سیکیورٹی ٹولز کو بھی مزیدد بہتر بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

مشہور خبریں۔

کورونا وائرس سے مزید 61 مریض انتقال کر گئے

🗓️ 5 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا وائرس کی وجہ سے ہر دن اموات اور

بھارت کا معاشرہ تیزی سے زوال کی طرف جا رہا ہے: فواد چوہدری

🗓️ 9 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے باحجاب

آسٹرا زینیکا ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

🗓️ 8 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کوویکس کی فراہم کردہ مفت کورونا ویکسین کی

ماہ رمضان میں بازار ہوں گے بند

🗓️ 14 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)

صدر مملکت ، وزیراعظم کا عید میلادالنبیؐ پر پیغام

🗓️ 19 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم

شبلی فراز کی گاڑی پر نا معلوم افراد کی فائرنگ

🗓️ 20 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر شبلی فراز کی گاڑی پر نامعلوم

پی ٹی آئی کا یوم سیاہ پر صوابی میں پاورشو: بیرسٹر گوہر کا ملک کیلئے دانشمندانہ فیصلے کرنے کا مشورہ

🗓️ 9 فروری 2025صوابی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر

اداکارہ حنا خان عبادت کے لئے کیسے وقت نکالتی ہیں؟

🗓️ 27 اپریل 2021ممبئی (سچ خبریں)ماہ رمضان عبادتوں کا مہینہ ہے جس میں ہر مسلمان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے