?️
ریاض(سچ خبریں) سعودی خلائی ادارے نے خلانوردی سے متعلق تربیت نیا پروگرام شروع کیا ہے جس کے تحت خلانوردی سے متعلق تربیت دی جائے گی۔ پروگرام کے تحت اس مشن میں شامل ہونے والے سعودیوں کو خلا میں رہنے کا طرز حیات سکھایا جائے گا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے اسپیس کمیشن(سعودی خلائی ادارہ) نے مملکت میں خلا نوردی کے حوالے سے تربیت فراہم کرنے کیلئے خصوصی پروگرام کا آغاز کیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس نئے پروگرام کا نام ’خلا نورد کے طور پر مشق کرو‘ رکھا گیا ہے، اس کا مقصد معاشرے میں خلا نوردی کا شعور بھی بیدار کرنا ہے، اس کے ذریعے مقامی نوجوانوں کو خلا نوردوں کی حیثیت سے تیار کیا جائے گا۔
پروگرام کے تحت اس مشن میں شامل ہونے والے سعودیوں کو خلا میں رہنے کا طرز حیات سکھایا جائے گا۔ خلائی ادارے کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام اسپورٹسا اکیڈمی کی شراکت سے شروع کیا جا رہا ہے۔
ادارے نے بتایا کہ پروگرام کے تحت یہ سرگرمیاں 4 دن تک جاری رہیں گی، اس میں 7 سے 16 برس تک کے لڑکوں کو شامل کیا جائے گا، انڈور اسپورٹس ہال میں خلا نوردوں کی ٹریننگ کا تجربہ کریں گے۔
یہ بھی کہا گیا کہ خلا نوردی کا کورس کرنے والوں میں ڈسپلن پیدا کیا جائے گا اور ان کی امنگوں کا گراف بلند کیا جائے گا، پروگرام مستقبل کے انجینیئرز اور خلا نورد تیار کرنے کے مشن کے تحت بنایا ہے


مشہور خبریں۔
کرینہ کپور کی ماہانہ آمدنی کتنی ہے؟
?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں: کرینہ کی ایک فلم کا معاوضہ 10 سے 12 کروڑ
ستمبر
صیہونی حکومت غزہ جنگ بندی میں توسیع کی خواہاں:برطانوی اخبار
?️ 26 فروری 2025سچ خبریں:ایک برطانوی اخبار نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ
فروری
یمنیوں کو روضہ رسول سے بے دخل کرنے کا حکم
?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں: سعودی حکام نے ایک ایسے اقدام میں تمام یمنیوں کو
مارچ
فلسطینی کمزور ہونے والے نہیں:آیت اللہ سیستانی
?️ 12 مئی 2021سچ خبریں:عراقی شیعہ رہنما آیت اللہ سیستانی کے دفتر نے صہیونیوں کے
مئی
صوبائی صحافی تحفظ بل اسمبلی سے جلد منظور کرایا جائیگا، ناصر حسین شاہ
?️ 7 فروری 2021کراچی: {سچ خبریں} صوبائی صحافی تحفظ بل پر بولتے ہوئے صوبائی وزیر
فروری
صیہونی حکومت کی ناکامی ناقابل تلافی کیوں ہے؟
?️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں:عرب 48 نیوز کے مطابق 7 اکتوبر کو حماس اور فلسطینی
اکتوبر
سعودی میڈیا کے متعلقہ سوالات؛ کیا امریکہ قابل اعتماد ہے؟
?️ 14 اگست 2023سچ خبریں:جوہری معاہدہ یا کسی بھی قسم کا معاہدہ جو ایران اور
اگست
صہیونیوں کی اکثریت ایران کے خلاف تل ابیب کی ناکامی پر متفق: تازہ سروے رپورٹ
?️ 29 جون 2025 سچ خبریں:تازہ ترین سروے سے انکشاف ہوا ہے کہ نصف سے
جون