?️
لندن (سچ خبریں) موسم گرما میں ایئر کنڈیشنر اور موسم سرما میں ہیٹر زندگی کی اہم ضروریات ہیں، اب ماہرین اسمارٹ کھڑکیاں تیار میں کامیاب ہوگئے ہیں، سائنسدانوں نے ایک ایسی اسمارٹ کھڑکی تیار کی ہے جو موسم کی مناسبت سے اے سی اور ہیٹردونوں کام کرسکتی ہے۔
پٹسبرگ یونیورسٹی کے ماہرین نے انتہائی پتلی اسمارٹ گلیزنگ ٹیکنالوجی تیار کی ہے جس کو گھروں میں موجود کھڑکیوں پر استعمال کیا جاسکے گا۔گلیزنگ کو کیمیائی مرکبات سے تیار کیا گیا ہے جو سرد موسم میں سورج کی روشنی کو جذب جبکہ گرم موسم میں روشنی یا حرارت کو پلٹانے کی صلاحیت رکھنے والی ٹیکنالوجی ہے۔
یہ ٹیکنالوجی سورج کی انفرا ریڈ شعاعوں میں موجود تھرمل توانائی حرارت کو جذب کر کے سرد موسم کے دوران کمرے میں دوبارہ خارج کرتی ہے یا گرمیوں میں واپس پلٹا کر کمرے کو ٹھنڈا کرتی ہے۔سائنسدانوں کے خیال میں اس اسمارٹ ونڈو ٹیکنالوجی سے توانائی کی ضرورت میں ایک تہائی حد تک کمی لانے میں مدد مل سکتی ہے۔
انہوں نے اسے مؤثر، خوبصورت اور موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر ماحول دوست ٹیکنالوجی کو کامیابی سے اپنانے کے لیے اہم قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ان اسمارٹ کھڑکیوں کی اہم ترین بات موسموں کی ضرورت کے مطابق خود کو بدلنا ہے، وہ سردیوں میں سورج کی انفراریڈ شعاعوں کو جذب کر کے عمارت کے اندر گرمائش پیدا کرتی ہیں۔
اسی طرح گرم مہینوں میں سورج کی روشنی جذب کرنے کی بجائے ان کو پلٹا کر عمارت کا درجہ حرارت کم رکھنا ممکن بناتی ہے۔گلیزنگ کی پٹی 300 نینومیٹرز سے بھی پتلی ہے جس پر ایسے مٹیریلز کی تہہ موجود ہے جو سورج کی روشنی کے جذب یا اخراج کو ممکن بناتے ہیں۔
سائنسدانوں کے مطابق دونوں صورتوں میں سورج کی روشنی ایک جیسی ہی نظر آتی ہے اور لوگ کھڑکی میں کوئی تبدیلی محسوس نہیں کرسکتے، جو ماحول دوست ٹیکنالوجیز کو اپنانے کے لیے اہم بھی ہے۔ان کے مطابق اس عمل سے ایئرکنڈیشنر کی ضرورت کم محسوس ہوگی جبکہ بہار یا خزاں کے دوران 30 فیصد میٹریل حرارت کو دور کرے گا تو 70 فیصد جذب کر کے کمرے کا درجہ حرارت معتدل بنائے گا۔
ماہرین کے تخمینے کے مطابق ان کھڑکیوں سے توانائی کی سالانہ ضرورت میں 20 سے 34 فیصد کمی آئے گی۔ابھی ماہرین کی جانب سے آکسفورڈ یونیورسٹی کی ذیلی کمپنی بوڈل ٹیکنالوجیز کے ساتھ مل کر اس کے پروٹوٹائپ ماڈل کی تیاری اور آزمائش پر کیا جارہا ہے۔


مشہور خبریں۔
امدادی ڈرپ غزہ پہنچی لیکن1,000 کے بجائے 73 ٹرک
?️ 29 جولائی 2025سچ خبریں: غزہ میونسپلٹی کے ترجمان حسنی مہنا نے بتایا کہ کل غزہ
جولائی
امریکہ میں 30 فیصد قتل عام میں اضافہ
?️ 28 ستمبر 2021سچ خبریں: ایف بی آئی نے پیر کو اپنی سالانہ جرائم کی رپورٹ
ستمبر
صیہونی ریاست سنگین اسٹریٹجک بحران کا شکار؛برطانوی اخبار کی زبانی
?️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: برطانوی اخبار نے اسرائیل کی اسٹریٹجک شکستوں کا تجزیہ کرتے
اکتوبر
فائزر کا سربراہ ویکسین کی 4 خوراکیں لگانے کے باوجود کورونا کا شکار
?️ 16 اگست 2022سچ خبریں: فائزر کے سی ای او البرٹ بوریلا نے پیر
اگست
سینیٹرز نے ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن میں امریکی فرم کے کردار پر سوال اٹھادیے
?️ 30 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے ایک
اپریل
نمرہ مہرا کی شہرت کا سبب بننے والے گانے ’ماہیاوے: ہوا ورگا‘ کا لکھاری کون ہے؟
?️ 2 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) ابھرتی ہوئی پنجابی فوک گلوکارہ نمرہ مہرا نے انکشاف
مئی
پاکستانی انٹیلی جنس نے مقبوضہ کشمیر میں ”را‘ ‘کے مذموم مقاصد بے نقاب کردئیے
?️ 28 اگست 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستانی انٹیلی جنس نے مقبوضہ کشمیر میں’ ’را‘ ‘کے
اگست
اتحادیوں کا فیصلہ کن اجلاس
?️ 28 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر فیصلہ
مارچ