?️
سیئول(سچ خبریں) ٹیلی کانفرنسنگ سافٹ ویئر زوم نے صارفین کے لئے متعدد نئے فیچرز متعارف کروائے ہیں جن میں زوم کالز کے لیے ترجمے اور ٹرانسکرپشن کا فیچر بھی شامل ہے۔ جس کے بعد کال میں شامل ہر فرد کے لیے اس کا ترجمہ مادری زبان میں ہوسکے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ویڈیو چیٹ ایپ زوم نے متعدد نئے فیچرز متعارف کروائے ہیں، سالانہ زوم ٹوپیا کانفرنس کے موقع پر ان نئے فیچرز کا اعلان کیا گیا جس کا مقصد لاکھوں صارفین کو ہائبرڈ ورک ماڈل میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ان نئے فیچرز میں زوم کالز کے لیے ترجمے اور ٹرانسکرپشن بھی شامل ہے۔
اس مقصد کے لیے زوم میں مشین لرننگ اور نیچر لینگوئج پراسیسنگ کو استعمال کیا جائے گا تاکہ کال میں بولی جانے والی زبان کا ٹرانسکرائب ریئل ٹائم میں ہوسکے، جس کے بعد کال میں شامل ہر فرد کے لیے اس کا ترجمہ مادری زبان میں ہوسکے۔زوم کے عہدیداران نے اس موقع پر بتایا کہ یہ فیچر بیٹا ورژن میں ستمبر میں دستیاب ہوگا اور تمام صارفین کے لیے اسے 2021 کے آخر تک متعارف کروا دیا جائے گا۔
اس فیچر کے لیے زبانوں کی فہرست کو حتمی شکل نہیں دی گئی مگر کمپنی 2022 کے آخر تک ٹرانسکرپشن کے لیے 30 اور ترجمے کے لیے 12 زبانوں کے آپشن فراہم کرے گی۔اسی طرح ایک نیا فیچر زوم وائٹ بورڈ بھی ہے جو ایک ڈیجیٹل کینوس ہے جس سے گھر اور دفتر میں موجود دفتری ملازمین ایک دوسرے سے رابطے میں رہ سکیں۔ کمپنی کے مطابق صارفین ڈیجیٹل وائٹ بورڈ پر ڈیسک ٹاپ یا ٹیبلٹ سے لکھ سکیں گے۔
زوم رومز اسمارٹ گیلری بھی ایک نیا فیچر ہے جس میں ملٹی پل کیمرا فیڈز کو دفتری میٹنگز کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔کمپنی کی جانب سے زوم ویجٹ کا بھی اضافہ کیا جارہا ہے۔ ان میں سے کچھ نئے فیچر جیسے اسمارٹ گیلری زوم صارفین کو مفت دستیاب ہوں گے مگر دیگر جیسے ٹرانسلیشن سروس کے لیے اضافی فیس ادا کرنا ہوگی، مگر یہ فیس کتنی ہوگی ابھی اس کا اعلان نہیں کیا گیا۔


مشہور خبریں۔
یوکرین کے وزیراعظم کی آڑ میں دو برطانوی وزراء سے جعلی رابطہ
?️ 18 مارچ 2022سچ خبریں: یہ ویڈیو کال اس وقت سامنے آئی جب مبینہ طور
مارچ
پنجاب بھر میں دفعہ 144 میں یکم نومبر تک توسیع کی منظوری
?️ 24 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پنجاب بھر میں دفعہ 144 (section 144) میں
اکتوبر
ڈالر کی حالت زار؛روس کیا کہتا ہے؟
?️ 23 اگست 2023سچ خبریں: روسی صدر نے برکس سربراہی اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے
اگست
اسلام آباد کو مثالی شہر بنانے کا وقت آگیا ہے
?️ 4 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ معاشی
جون
ایران کے خلاف جنگ ایپسٹین کا غصہ ہے: امریکی عوام
?️ 18 مارچ 2026سچ خبریں:امریکیوں نے ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائی کو ایپسٹین کے
مارچ
مغربی حکومتوں کے حزب اللہ سے جنگ کے بارے میں 3 سوال
?️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں:شہید حسن موسی الضیقہ کی یاد میں منعقدہ تقریب میں لبنان
دسمبر
بلوچستان پاکستان کا فخر، مفادات سے بالاتر ہو کر کام کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل
?️ 21 اکتوبر 2025راولپنڈی : (سچ خبریں) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے
اکتوبر
عراق کے وزیر اعظم کے عہدے کے لیے 10 ممکنہ امیدواروں کی فہرست
?️ 20 نومبر 2025سچ خبریں: عراقی ذرائع نے حالیہ پارلیمانی انتخابات کے بعد نئی حکومت
نومبر