?️
بیجنگ(سچ خبریں)خلا کی دنیا میں چین نے ناقابل یقین کامیابی حاصل کر لی ہے، چین کا مال بردار خلائی جہاز تیان ژو-2 خلائی اسٹیشن پر کامیابی کے ساتھ لنگر انداز ہوگیا، چین کی خلائی ایجنسی(سی ایم ایس اے) کے مطابق جہاز اتوار کی صبح 5 بج کر 1منٹ (بیجنگ وقت)پر طے شدہ مقام پر پہنچنے کے بعد کامیابی سے لنگر انداز ہوا۔
چینی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین نے اپنے خلائی جہاز کے ذریعے آلات اور دیگر اشیاء خلائی اسٹیشن کی طرف روانہ کی تھیں، جس نے اتوار کے روز خلائی اسٹیشن ماڈیول تیان پر کامیابی کے ساتھ لینڈنگ کی۔رپورٹ کے مطابق خلائی جہاز کو 7 مارچ ہفتے کی رات 8 بج کر 55 منٹ پر تیان ژو کی طرف بھیجا گیا تھا۔
تیان ہی کے ساتھ جڑے ہوئے تیان ژو-2 تیان ہی کے محرک کو بھرے گا، خلائی ایپلی کیشن منصوبہ کے آلات کی جانچ بھی طے شدہ منصوبے کے مطابق کی جائے گی۔چینی ماہرین کی جانب سے خلا سے متعلق پیش کردہ منصوبے دو سال میں مکمل کرنے کے لیے تیزی سے کام جاری ہے، جہاز کی لینڈنگ کا تجربہ بھی اُن میںسے ایک ہے. ان منصوبوں میں مدار کی تعمیر مکمل کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔اس سے قبل چین کی ریموٹ کنٹرول خلائی گاڑی نے سرخ سیارے پر لینڈ کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
عالمی امن اور تنازعات کے حل کیلئے پاکستان کی قرارداد سلامتی کونسل سے متفقہ طور پر منظور
?️ 23 جولائی 2025نیو یارک: (سچ خبریں) عالمی امن اور تنازعات کے حل کیلئے پاکستان
جولائی
فلسطینی مزاحمت کو میدان جنگ میں کیوں فاتح قرار دیا گیا؟
?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کی نسل کشی
جنوری
مشرق وسطیٰ میں ضم ہونے کا تل ابیب کا منصوبہ ناکامی سے دوچار
?️ 16 جون 2022سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی امریکی محکمہ خارجہ عرب ممالک پر مشتمل سیاسی
جون
تل ابیب کا بن گورین ہوائی اڈہ بند
?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں میں جاری کشیدگی کے باعث بن گورین ایئرپورٹ
نومبر
ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے:فواد چوہدری
?️ 14 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا
مئی
’نااہل امپورٹڈ سرکار نے عوام کو کچل ڈالا‘، پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر عمران خان کا ردعمل
?️ 29 جنوری 2023لاہور: (سچ خبریں) وفاقی حکومت کی جانب سے آج صبح 11 بجے
جنوری
مولانا فضل الرحمٰن کا غزہ میں اسرائیلی ’قتل عام‘ کےخلاف مسلمانوں کے اتحاد پر زور
?️ 13 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل
نومبر
جنگ کو طول دینے سے صیہونی حکومت کا مزید نقصان
?️ 14 دسمبر 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے اس بات پر تاکید کی
دسمبر