جی میل کا نیا لے آؤٹ پیش کرنے کا اعلان

جی میل کا نیا لے آؤٹ پیش کرنے کا اعلان

?️

نیویارک(سچ خبریں)دنیا کی مقبول ترین ای میل سروس جی میل نے صارفین کو مزید سہولت فراہم کرنے کی غرض سے  نیا لے آؤٹ پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ گوگل کی جانب سے نیا لے آؤٹ فروری 2022 میں پیش کیا جائے گا۔ نئے لے آؤٹ میں نوٹیفکیشن ببلز سمیت کئی دلچسپ اور حیرت انگیز ٹولز صارفین کی توجہ کے منتظر ہوں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گوگل کی جانب سے نیا لے آؤٹ فروری 2022 میں پیش کیا جائے گا اور اپریل تک جن صارفین نے اس لے آؤٹ کا انتخاب نہیں ہوگا کمپنی خود اسے سوئچ اوور کرنے کا سلسلہ شروع کردے گی۔اس نئے لے آؤٹ میں گوگل کے دیگر میسجنگ ٹولز جو ورک اسپیس سیوٹ کا حصہ ہیں، ای میلز کے ساتھ چھوٹی ونڈوز نہیں رہیں گے بلکہ ان کی اپنی اسکرینز ہوں گی، جن تک رسائی کے لیے سروس کے بائیں جانب بڑے بٹن دیئے جائیں گے۔گوگل نے اسے انٹیگریٹڈ ویو قرار دیا ہے اور اگر آپ ورک اسپیس کے صارف ہیں تو اس لے آؤٹ سے واقف ہوں گے۔

نئے لے آؤٹ میں نوٹیفکیشن ببلز سمیت کئی دلچسپ اور حیرت انگیز ٹولز صارفین کی توجہ کے منتظر ہوں گے۔خیال رہے کہ گوگل کی جانب سے کافی عرصے سے جی میل کو ای میل میسجز تک محدود رکھنے کی بجائے اسے ہر طرح کے فیچرز سے لیس ہب میں تبدیل کیا جارہا ہے، اسی وجہ سے گوگل نے جی میل یا ورک اسپیس کے لیے ون آن ون وائس اور ویڈیو کالز کا فیچر جی میل ایپ کے لیے متعارف کرا دیا ہے۔

 

 

مشہور خبریں۔

گرینڈ ہیلتھ الائنس کا پنجاب بھر کے ہسپتالوں کی ایمرجنسی بند کرنے کا اعلان

?️ 28 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) گرینڈ ہیلتھ الائنس نے پنجاب بھر کے ہسپتالوں کی

سعودی عرب کا حیرت انگیز فوجی بجٹ

?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں:اسٹاک ہوم پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے دنیا کی فوج کی

موریتانیہ کے عوام کا احتجاج

?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں:گزشتہ روز موریتانیہ کے شہریوں نے اس ملک کے دارالحکومت نواکشوت

ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے فوج نے انتظامات سنبھال لئے

?️ 24 اپریل 2021لاہور (سچ خبریں) کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے راولپنڈی

صیہونی حکام کیوں شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہیں؟

?️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں: صیہونی مسلح افواج کے سربراہ ہرتسی ہیلیوی نے اس ریاست

بن گورین ایئرپورٹ پر کون سے میزائل لگے ہیں؟یمنی عہدیدار کی زبانی

?️ 5 مئی 2025 سچ خبریں:انصاراللہ یمن کے رہنما نصرالدین عامر نے تصدیق کی ہے

حماس نے ایک بار پھر سعودی عرب میں بلا جواز قید اپنے رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کردیا

?️ 17 اپریل 2021غزہ (سچ خبریں) فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے ایک بار

صیہونی فوج میں بغاوت کے آثار

?️ 5 مارچ 2023سچ خبریں:عبرانی ذرائع نے عدالتی اصلاحات کی منظوری کے لیے نیتن یاہو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے