جی میل میں اے آئی ٹول متعارف

🗓️

سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنی ای میل سروس جی میل میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کا مزید ایک نیا ٹول متعارف کرادیا۔

گوگل کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ جی میل میں پرانی اور مطلوبہ ای میلز کو جلد اور بہتر انداز میں تلاش کرنے کا اے آئی فیچر پیش کردیا گیا۔

بیان میں بتایا گیا کہ اے آئی فیچر صارفین کو پرانی ای میلز جلد تلاش کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

فیچر نہ صرف صارف کو پرانی مطلوبہ ای میلز تلاش کرنے میں مدد فراہم کرے گا بلکہ وہ ملتی جلتی ای میلز بھی صارف کو تلاش کرکے دے گا۔

علاوہ ازیں اے آئی ٹول تلاش کیے گئے الفاظ کو نظر رکھتے ہوئے نہ صرف پرانی ای میلز کے نتائج فراہم کرے گا بلکہ کسی بھی ادارے یا شخص کی جانب سے آنے والی یا انہیں بھیجی جانے والی ای میلز کے نتائج بھی فراہم کرے گا۔

بیان میں بتایا گیا کہ جی میل پر پرانی ای میلز کو بہتر انداز میں تلاش کرنے کا اے آئی فیچر پیش کردیا گیا ہے، تاہم فوری طور پر تمام صارفین کو اس تک رسائی نہیں دی گئی۔

کمپنی کے مطابق ترتیب وار آنے والے دنوں میں تمام جی میل صارفین کو اے آئی سرچ ٹول تک رسائی دے دی جائے گی۔

مذکورہ ٹول سے قبل بھی جی میل نے ای میل میں ای میل لکھنے میں مدد دینے کا جیمنائی اے آئی ٹول بھی پیش کیا تھا، علاوہ ازیں جی میل میں متعدد اے آئی ٹولز پیش کیے جا چکے ہیں۔

مشہور خبریں۔

بلوچستان میں سیاسی بحران میں مزید شدت آگئی

🗓️ 7 اکتوبر 2021کوئٹہ(سچ خبریں) بلوچستان میں سیاسی بحران اس وقت شدت اختیار کرگیا جب

صیہونی پولیس نے جارحیت کہاں سے سکیھی ہے؟برطانوی اخبار کی زبانی

🗓️ 3 اگست 2023سچ خبریں: برطانوی اخبار نے آباد کاروں کے خلاف صیہونی پولیس کے

کالعدم تنظیم کے مزید کارکنان کو جیل سے رہا کردیا گیا

🗓️ 3 نومبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں) حکومت اور کالعدم جماعت کے درمیان معاہدے کے بعد

اسرائیل کی نفسیاتی فوج پر ایک ٹریلین کا خرچ 

🗓️ 20 فروری 2025 سچ خبریں: فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے 7 اکتوبر 2023 کو

صہیونیوں کو غزہ کے جنوب کی طرف کیوں گئے ہیں؟

🗓️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کا غزہ کے خلاف جنگ میں اپنے منصوبے

صیہونی حکومت تیونس ساتھ کیوں سمجھوتا کرنا چاہتا ہے؟

🗓️ 14 اگست 2023سچ خبریں:الجزائر کی البنا الوطنی تحریک کے سربراہ عبدالقادر بن قرینہ نے

شامی شہریوں کے ہاتھوں امریکی فوجی قافلہ واپس جانے پر مجبور

🗓️ 21 فروری 2022سچ خبریں:شام کے صوبے الحسکہ کے شہریوں نےقابض امریکی فوجی قافلہ کو

کراچی کی صورتحال پر وزیر اعلیٰ کی پریس کانفرنس

🗓️ 11 جولائی 2022کراچی:(سچ خبریں)وزیراعلیٰ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے