🗓️
سچ خبریں: الیکٹرانک ڈیوائسز، کیمرے، ٹی وی اور اسمارٹ موبائل فون بنانے والی ملٹی نیشنل کمپنی سونی کی جانب سے اپنے آنے والے ’ایکسپیریا‘ سیریز میں جعلی تصاویر اور ویڈیوز کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیمرے میں اہم فیچر دیے جانے کا امکان ہے۔
اطلاعات ہیں کہ سونی اپنے موبائل فون ’ایکسپیریا ون سکس‘ اور سیریز کے دوسرے فونز کے کیمرے میں ڈیجیٹل سگنیچر کا فیچر پیش کرے گی۔
اس وقت سونی کی جانب سے متعارف کرائے گئے نئے ماڈیول کے ڈی ایس ایل آر کیمروں میں بھی ڈیجیٹل سگنیچر کا فیچر دیا گیا ہے، جس کے تحت صارفین ہر تصویر یا ویڈیو میں اپنا خصوصی دستخط شامل کر سکیں گے۔
رپورٹس کے مطابق مذکورہ فیچر سے جعلی ویڈیوز اور تصاویر کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملے گی جب کہ اس طرح کوئی تصاویر یا ویڈیوز کو چوری بھی نہیں کر سکے گا۔
ڈیجیٹل سگنیچر کا فیچر اسمارٹ موبائل کے کیمروں کو ازخود شامل ہوگا، تاہم ممکنہ طور پر صارفین اپنی مرضی سے سگنیچر کو تبدیل کر سکیں گے۔
ممکنہ طور پر مذکورہ سگنیچر ہر نکالی گئی تصویر اور بنائی گئی ویڈیو پر ازخود آجائے گا۔
کمپنی کے مطابق موبائل فون کے کیمرے ٹیکنالوجی کے دیگر سیکیورٹی فیچرز کو بھی اپڈیٹ کیا جائے گا۔
ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ سونی اپنے ’ایکسپیریا‘ سیریز کے نئے فون کب تک متعارف کرائے گی، تاہم ممکنہ طور پر انہیں آئندہ ماہ دسمبر کے وسط تک پیش کردیا جائے گا۔
سونی کے موبائل فونز کو ان کے کیمرا ٹیکنالوجی کی وجہ سے بہت پسند کیا جاتا ہے۔
مشہور خبریں۔
پیٹرولیم کی قیمتوں میں پھر اضافہ ہو گیا
🗓️ 17 ستمبر 2021نیویارک (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی
ستمبر
فرانسیسی صدر کا صیہونیوں کی حمایت کرنے کا نیا انداز
🗓️ 16 اپریل 2024سچ خبریں: فرانسیسی صدر نے غزہ کی پٹی میں صیہونیوں کے جرائم
اپریل
حکومت عمران خان کے ساتھ بات چیت میں تذبذب کا شکار
🗓️ 29 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے حوالے
مئی
حزب اللہ کے ساتھ کشیدگی میں اضافے کے نتائج
🗓️ 20 فروری 2024سچ خبریں:حیفا میونسپلٹی انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ عینات کلش نے اسرائیل کو
فروری
آرئیل آپریشن صیہونی سیکورٹی سسٹم کے لیے ایک بڑا دھچکا تھا:صیہونی اخبار
🗓️ 4 مئی 2022سچ خبریں:عبرانی روزنامے کا کہنا ہے کہ آپریشن ایریل اسرائیل کے سیکیورٹی
مئی
مقاومتی میزائلوں کے خوف سے صہیونی فوج تیار
🗓️ 24 اپریل 2022سچ خبریں: مقبوضہ بیت المقدس کے قریب 1400 فوجیوں کی تعیناتی کے
اپریل
لوگ جنگ بندی سے آگاہ رہیں: صنعاء
🗓️ 28 اگست 2022سچ خبریں: یمن کی سپریم سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے
اگست
حزب اللہ کے بارے میں صیہونی کمانڈر کا حیرن کن اعتراف
🗓️ 25 جون 2023سچ خبریں:صہیونی فوج کی 188ویں آرمرڈ بریگیڈ کے کمانڈر کرنل ایوی فولوزنسکی
جون