ایکس کی جانب سے صارفین کی معلومات فروخت کرنے کا فیصلہ

?️

سچ خبریں: مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس کی جانب سے صارفین کی معلومات کو تیسری پارٹی کو فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا اور اس ضمن میں کمپنی نے اپنی نئی پرائیویسی پالیسی بھی جاری کردی۔

اس وقت ایکس اور فیس بک سمیت تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز دعویٰ کرتے ہیں کہ صارفین کی معلومات تک کسی تیسری پارٹی یعنی مالک اور کمپنی کے علاوہ کسی تیسرے فریق کو رسائی نہیں اور نہ ہی معلومات کو فروخت کیا جاتا ہے۔

لیکن اب ایکس وہ پہلا باضابطہ پلیٹ فارم بننے جا رہا ہے جو کہ صارفین کی معلومات کو تیسری پارٹی کو فروخت کرے گا، جس سے صارفین کی معلومات محفوظ نہیں رہے گی۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’ٹیک کرنچ‘ کے مطابق ایکس نے اپنی نئی پرائیویسی پالیسی جاری کردی، جس کا اطلاق اگلے ماہ نومبر کے وسط سے ہوگا۔

نئی پالیسی کے تحت ایکس کو یہ حق حاصل ہوگا کہ وہ صارفین کی تمام معلومات تیسری پارٹی کو آرٹیفیشل انٹلی جنس (اے آئی) کو ٹریننگ فراہم کرنے کے لیے فروخت کر سکے۔

پالیسی میں واضح کیا گیا ہے کہ صارفین کی معلومات صرف اے آئی کو ٹریننگ دینے کے لیے فروخت کی جائے گی، تاہم زیادہ تر آن لائن سیکیورٹی ماہرین کا دعویٰ ہے کہ اس سے صارفین کی معلومات محفوظ نہیں رہے گی اور اسے دوسرے مقاصد کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ایکس اپنی نئی پالیسی کے تحت صارفین کو یہ اختیار فراہم کرے گا کہ وہ چاہیں تو اپنی معلومات کسی تیسری پارٹی کو فروخت نہ کرنے کی اجازت نہ دیں اور اپنی معلومات کو محدود اور محفوظ ہی رکھیں۔

تاہم فوری طور پر یہ واضح نہی ہوسکا کہ ایکس کس طرح صارفین کو اپنی معلومات کو فراہم نہ کرنے کا آپشن دے گا اور کیسے صارفین اپنی معلومات تیسری پارٹی سے محفوظ رکھ سکیں گے۔

دوسری جانب انٹرنیٹ ٹیکنالوجی ماہرین یہ بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایکس کے بعد دوسرے پلیٹ فارمز بھی اسی طرح صارفین کی معلومات کو تیسری پارٹی کو فروخت کرنے کے اقدامات اٹھائیں گے۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں خواتین اور بچوں کے قتل کے امریکہ اور اسرائیل کے جھوٹے جواز پر حماس کا شدید ردعمل

?️ 30 اکتوبر 2025سچ خبریں: حماس کے ترجمان حازم قاسم نے غاصب حکومت کی جانب

اسرائیل میں داخلی اختلافات اور نفرت عروج پر؛صیہونی میڈیا کی زبانی

?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں:صیہونی میڈیا رپورٹ کے مطابق صیہونی معاشرے میں داخلی اختلافات اور

فلسطینی بچوں کے قتل عام پر شمالی کوریا کا رد عمل

?️ 8 جون 2021سچ خبریں:شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے گذشتہ 12 روز کے دوران

کیا صیہونی حزب اللہ کو شکست دے سکتے ہیں؟صیہونی میڈیا کا اعتراف

?️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ تل ابیب حزب

نیتن یاہو کےبغیر امریکہ اور اسرائیل کے تعلقات

?️ 3 جون 2021سچ خبریں:اامریکہ اور اسرائیل تعلقات اسرائیل کے بانی رہنما بنیامین نیتن یاہو

صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ کا نیتن یاہو سے خطاب

?️ 23 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 12 نے غزہ کی پٹی میں

متحدہ عرب امارات کا شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بننے کے لیے پہلا قدم

?️ 7 مئی 2023سچ خبریں:آج متحدہ عرب امارات نے شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بننے

صیہونی وزیر جنگ ایران کے عوامی نعروں سے برہم

?️ 8 جولائی 2026سچ خبریں:صہیونی وزیر جنگ یسرائیل کاتس نے تہران میں رہبر شہید کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے