ایکس کی بندش کا انٹرنیٹ سروس میں رکاوٹ یا فلٹرنگ سے کوئی تعلق نہیں، پی ٹی اے

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ ’ایکس‘ کو درپیش حالیہ تعطل بین الاقوامی نوعیت کا ہے اور اس کا کسی ملکی سطح پر انٹرنیٹ سروس میں رکاوٹ یا فلٹرنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) کی حالیہ بندش سے متعلق پی ٹی اے کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ اس وقت دنیا کے متعدد ممالک بشمول پاکستان میں بڑے پیمانے پر سروس تعطل کا شکار ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ تعطل اُس عالمی مسئلے کے بعد پیش آیا ہے جس کا سامنا پلیٹ فارم کو 22 مئی کو بھی کرنا پڑا تھا، جو کئی گھنٹوں تک جاری رہا اور بعد ازاں پلیٹ فارم نے خود بحال کیا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ دوران تحقیقات یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستان کے انٹرنیٹ گیٹ ویز کو کسی تکنیکی مسئلے کا سامنا نہیں ہے اور ملک بھر میں دیگر تمام انٹرنیٹ سروسز معمول کے مطابق کام کر رہی ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ انٹرنیٹ کی نگرانی کرنے والے عالمی ادارے ’نیٹ بلاکس‘ نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ’ایکس‘ کو درپیش یہ تعطل بین الاقوامی نوعیت کا ہے اور اس کا کسی ملک کی سطح پر انٹرنیٹ سروس میں رکاوٹ یا فلٹرنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

مزید کہا ’پی ٹی اے اس صورتحال کی مسلسل نگرانی کئے ہوئے ہے اور عوام کو کسی بھی اہم پیش رفت سے بروقت آگاہ کیا جائے گا‘۔

واضح رہے کہ پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ صارفین نے بڑے پیمانے پر سروس میں خلل کی شکایات کی ہیں جب کہ سروس کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کی جانب سے 5 بجکر 36 منٹ تک 372 شکایات ریکارڈ کی گئیں۔

مشہور خبریں۔

غزہ بچوں کے لیے دنیا کی خطرناک ترین جگہ

?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں:مغربی ایشیا اور شمالی افریقہ میں یونیسیف کے اقوام متحدہ کے

صیہونی عرب اتحاد کے پس پردہ مقاصد

?️ 25 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت اور خلیج فارس کے شیوخ کے درمیان متعدد فوجی

غزہ اور لبنان میں صیہونی افسران اور فوجیوں کی بےبسی

?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی امور کے ماہر علی الاعور نے اطلاع دی ہے کہ

ڈرائیونگ لائسنس فیس میں اضافے کیخلاف درخواست پر فریقین سے تحریری جواب طلب

?️ 7 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے ڈرائیونگ لائسنس فیس میں اضافے کے

اسرائیل اندر سے ٹوٹ رہا ہے:عطوان

?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:عطوان نے اپنے نئے کالم میں مغربی کنارے میں پیش آنے

برطانیہ میں ہڑتالوں کی وجوہات

?️ 29 جون 2023سچ خبریں:برطانوی میڈیا نے اس ملک کے ریلوے ٹرانسپورٹ ملازمین کی دو

سوئزرلینڈ کا بھی روس کے اثاثے منجمد کرنے کا اعلان

?️ 10 اپریل 2022سچ خبریں:سوئزرلینڈ نے بھی امریکہ اور دیگر یورپی ممالک کی پیروی کرتے

محمود عباس کے ہاتھوں فلسطینی صحافی کی شہادت

?️ 29 دسمبر 2024سچ خبریں: جنین کیمپ پر خود مختار تنظیم کے سیکورٹی فورسز کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے