?️
سچ خبریں: اسمارٹ موبائل بنانے والی چینی کمپنی ’اوپو‘ جو کہ بہترین کیمروں کے حامل فونز متعارف کرانے کی وجہ سے شہرت رکھتی ہے، اس نے حیران کن طور پر سنگل بیک کیمرا فون پیش کردیا۔
اوپو شروع سے ہی دعویٰ کرتی آئی ہے کہ اس کے فونز کے کیمرے دیگر مقابلے بہترین ہوتے ہیں اور اچھے کیمروں کے باوجود مناسب قیمت پر فونز متعارف کرانے کے حوالے سے کمپنی کو شہرت بھی حاصل رہی۔
لیکن اب کمپنی نے حیران کن طور پر ایک ہی بیک کیمرے کے حامل فون ’اوپو: اے 2 ایکس‘ کو پیش کردیا۔
’اوپو: اے 2 ایکس‘ کو 56۔6 انچ اسکرین اور 5 ہزار ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے، اگرچہ اس کے ساتھ فاسٹ چارجر دیا گیا ہے، تاہم اس کے والٹیج کا اعلان نہیں کیا گیا۔
فون کو 8 اور 12 جی ریم جب کہ 128 اور 256 جی بی ریم کو دو مختلف ماڈیولز میں پیش کیا گیا ہے۔
’اوپو: اے 2 ایکس‘ میں فنگرپرنٹ سینسر دیے جانے سمیت اسے اینڈرائیڈ 13 کے آپریٹنگ سسٹم جب کہ ڈائمنسٹی ہولیو ٹیک کی چپ کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔
فون کی سب سے کمزور بات اس کے بیک پر ایک ہی 13 میگا پکسل کیمرا ہے جب کہ اس کے فرنٹ پر بھی انتہائی کم یعنی 5 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔
اگرچہ فون میں سنگل کیمرے دیے گئے ہیں لیکن کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ان کے سینسرز کو اپگریڈ کرکے ان میں مصنوعی ذہانت کے فیچر بھی دیے گئے ہیں۔
’اوپو: اے 2 ایکس‘ میں سنگل کیمرے دیے جانے کے باوجود اس کی قیمت زیادہ رکھی گئی ہے اور 8 جی بی ریم اور 128 جی بی میموری کے ماڈیول کی قیمت پاکستانی 42 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔
اسی طرح 12 جی بی ریم اور 256 جی بی میموری ماڈیول کی پاکستانی قیمت 52 ہزار روپے رکھی گئی ہے، جسے صارفین زیادہ قرار دے رہے ہیں۔
عام طور پر 52 ہزار کی قیمت تین بیک کیمروں کے حامل فونز مل جاتے ہیں، تاہم حالیہ وقت میں ڈالرز کے دام بڑھنے سے بعض موبائلز کی قیمت بہت زیادہ بڑھ چکی ہیں۔


مشہور خبریں۔
صیہونی تجزیہ کاروں کی نظر میں نیتن یاہو کی موجودہ حالت
?️ 20 جنوری 2025سچ خبریں:اسرائیلی امور کے ماہرین اور تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ
جنوری
وزیر صحت پنجاب نے اپنے اعضا عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا
?️ 12 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی سینئر خاتون رہنما
جنوری
ٹرمپ نے ارجنٹائن پر چین سے دور رہنے کے لیے دباؤ ڈالا
?️ 22 اکتوبر 2025سچ خبریں: ٹرمپ انتظامیہ نے ارجنٹائن کے حکام پر ملک میں چین
اکتوبر
نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا ریکارڈ ٹوٹا ، 150,000 مظاہرین سڑکوں پر
?️ 22 جنوری 2023سچ خبریں:عبرانی ذرائع کے مطابق گزشتہ شام مقبوضہ علاقوں کے مختلف شہروں
جنوری
قرضوں پر سود معیشت پر بھاری بوجھ قرار، آئی ایم ایف کا پاکستان سے اخراجات میں کمی کا مطالبہ
?️ 17 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کے ساتھ نئے
مئی
امریکہ اور چین کے درمیان لاطینی امریکہ میں اثر و رسوخ کی کشمکش
?️ 24 ستمبر 2025امریکہ اور چین کے درمیان لاطینی امریکہ میں اثر و رسوخ کی
ستمبر
بائیڈن کی جنگ بندی کی تجویز میں متعدد رکاوٹیں
?️ 2 جون 2024سچ خبریں: ایک مصری ماہر نے غزہ میں نئی جنگ بندی کی
جون
یوکرین کو کون قبرستان بنا رہا ہے،امریکہ یا روس؟
?️ 18 جولائی 2023سچ خبریں: امریکہ میں روس کے سفیر کا کہنا ہے کہ یوکرین
جولائی