🗓️
سچ خبریں:سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے شائقین کی بڑی پریشانی کو ختم کرتے ہوئے پلیٹ فارم کی ویڈیوز اور خصوصی طور پر ریلز کو ڈاؤن لوڈ کرنے کا فیچر پیش کردیا۔
انسٹاگرام پر اگرچہ پہلے سے ہی ڈاؤن لوڈنگ کا آپشن موجود تھا لیکن پہلے ہر صارف اپنی ویڈیو کو ہی ڈاؤن لوڈ کر سکتا تھا۔
اسی طرح باقی صارفین دوسروں کی ویڈیوز اور ریلز کی لنک کاپی کرکے اسے ڈاؤن لوڈنگ سافٹ ویئرز سے ڈاؤن لوڈ کرپاتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔
مزید:انسٹاگرام نے مزید سہولیات فراہم کردیں
اب صارفین کسی بھی ریلز کو دیکھنے کے بعد اسے مرضی کے مطابق آسانی سے ڈاؤن لوڈ بھی کر سکیں گے، یعنی انہیں کسی دوسرے سافٹ ویئر کو استعمال کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’ٹیک کرنجچ‘ کے مطابق انسٹاگرام نے ڈاؤن لوڈ کے فیچر کو پیش کرتے ہوئے اسے ریلز کے نیچے اس جگہ دے دیا ہے، جہاں سے ریلز کو شیئر یا محفوظ کرنے کا آپشن ہوتا ہے۔
مذکورہ فیچر کے تحت جلد ہی صارفین کو شیئرز اور لنک کاپی کے ساتھ ڈاؤن لوڈنگ کا آپشن بھی نظر آنے لگے گا، جسے کلک کرتے ہی صارفین کی ریلز وہیں ڈاؤن لوڈ ہوجائیں گی۔
یہ بھی:یورپی یونین کا انسٹاگرام پر 405 ملین یورو جرمانہ
اس سے زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی ویڈیو میں اب انسٹاگرام کا لوگو بھی نظر نہیں آئے گا، البتہ اگر کسی صارف نے ویڈیو میں اپنے اکاؤنٹ کا نام ایڈٹ کرکے شامل کیا ہوگا تو اسے ہٹایا نہیں جا سکے گا۔
مذکورہ فیچر کو انسٹاگرام پر 21 جون کو پیش کرنے کا اعلان کیا گیا، تاہم ابتدائی طور پر اس فیچر کو تمام ممالک میں پیش نہیں کیا گیا۔
ترتیب وار پاکستان سمیت دیگر ممالک کے صارفین تک ڈاؤن لوڈنگ کا فیچر خود بخود نظر آنے لگے گا، تاہم اگر کسی کے پاس ایسا نہ ہوسکے تو اسے ایپلی کیشن کا اپڈیٹ ورژن ڈاؤن لوڈ کرنا پڑے گا۔
مشہور خبریں۔
چین دنیا کی سب سے بڑی میزائل طاقت
🗓️ 25 اگست 2022سچ خبریں: امریکی فضائیہ اکیڈمی کی ایک رپورٹ کے مطابق، چین
اگست
پیپلز پارٹی کا الیکشن رولز میں مجوزہ تبدیلیوں میں ’بے ضابطگیاں‘ ختم کرنے کا مطالبہ
🗓️ 8 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن رولز 2017 میں مجوزہ تبدیلیوں پر اعتراضات
اکتوبر
مشرقی افغانستان میں زلزلے کے دو جھٹکے
🗓️ 18 جولائی 2022سچ خبریں: امریکی زلزلہ پیما مرکز نے افغانستان کے جنوب مشرق اور
جولائی
یوم پاکستان کی مناسبت سے وزیر اعظم نے دیا پیغام
🗓️ 23 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) یوم پاکستان کی مناسبت سے وزیر اعظم عمران
مارچ
صیہونی فوجی افسروں میں ایک بار پھر استعفوں کی لہر
🗓️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 1000 سے زیادہ فوجی
ستمبر
اداکاری کا موقع والد کی وجہ سے نہیں ملا، مومل شیخ
🗓️ 13 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) ڈراموں کی مقبول اداکارہ مومل شیخ نے کہا ہے
جنوری
میرے شوہر کی لاش صیہونیوں کے قبضے میں؛شہید خضر عدنان کی اہلیہ
🗓️ 29 مئی 2023سچ خبریں:شہید خضر عدنان کی اہلیہ نے کہا کہ شہید کا جسد
مئی
پیٹرول کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ
🗓️ 14 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی
اگست