انسٹاگرام ڈیلیٹ کیے بغیر تھریڈز اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنا ممکن

🗓️

سچ خبریں: حال ہی میں فوٹو شئیرنگ ایپلی کیپشن انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے اعلان کیا ہے کہ اب صارفین انسٹاگرام اکاؤنٹ کو ڈیلیٹ کیے بغیر تھریڈز کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرسکتے ہیں۔

فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا نے 6 جولائی کو نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’تھریڈز‘ لانچ کیا تھا۔

ٹوئٹر کی طرح متعدد فیچرز رکھنے والے والے اس پلیٹ فارم میں لانچ ہونے کے بعد سے کروڑوں صارفین نے سائن اپ کیا تھا، تاہم تھریڈز پر کچھ محدود فیچرز کی وجہ سے صارفین نے ناگواری کا اظہار کیا تھا۔

صارفین نے نشاندہی کی تھی کہ انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے سے تھریڈز اکاؤنٹ بھی خود بخود ڈیلیٹ ہوجائے گا، آپ تھریڈز کے اکاؤنٹ کو الگ سے ڈیلیٹ نہیں کرسکتے۔

صارفین اپنے تھریڈز اکاؤنٹ کو صرف ڈی ایکٹی ویٹ کرسکتے تھے، اگر انہیں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ فعال رکھنا ہے تو وہ تھریڈز اکاؤنٹ کو مکمل طور پر ڈیلیٹ نہیں کرسکتے تھے۔

اس کے علاوہ تھریڈز پر دیگر اپڈیٹس نہ ہونے کی وجہ سے یہ رپورٹس بھی سامنے آئی تھیں کہ تھریڈز متعارف ہونے کے ایک ہفتے بعد صارفین کی تعداد اور ایپ استعمال کرنے کی تعداد میں کمی دیکھی گئی تھی۔

تاہم اب انسٹاگرام اکاؤنٹ کے سربراہ ایڈم موسیری نے تھریڈز پر اعلان کیا ہے کہ انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کیے بغیر تھریڈز اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرسکتے ہیں۔

ایسا کرنے کے لیے سب سے پہلے آپ کو اپنے تھریڈز کے سیٹنگ مینیو پر کلک کرنا ہوگا پھر ’ڈیلیٹ یا ڈی ایکٹی ویٹ پروفائل‘ کے آپشن پر کلک کرنا ہوگا، جس کے بعد آپ اپنا تھریڈز اکاؤنٹ مکمل طور پر ڈیلیٹ کرسکتے ہیں۔

یہ نئی تبدیلی میٹا اپ ڈیٹ کے فوراً بعد آئی ہے، حال ہی میں کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ تھریڈز کے صارفین اب فیس بک اور انسٹاگرام فیڈز پر اپنے تھریڈز شئیر کیے بغیر پوسٹ کرسکتے ہیں۔

قبل ازیں سوشل میڈیا صارفین کے بھرپور مطالبے کے بعد میٹا نے ’تھریڈز‘ کا ویب ورژن متعارف بھی کیا تھا، تاہم تھریڈز پر اب بھی کئی فیچرز شامل نہیں کیے گئے جو ٹوئٹر پر موجود ہیں۔

ان میں تھریڈز پر ٹوئٹر کی طرح ٹرینڈز نظر نہیں آتے، یہاں اسپیس کا فیچر بھی نہیں جب کہ اس پر ٹوئٹر کی طرح لسٹس بھی نہیں، نئے پلیٹ فارم پر فوری طور پر ہیش ٹیگز بھی موجود نہیں ہے۔

مشہور خبریں۔

یادوں کا قبرستان اور جنگی مشین؛افغانستان کے معاملہ میں چین کا امریکہ پر طنز

🗓️ 14 ستمبر 2021سچ خبریں:چین کے وزیر خارجہ لیجیان ژاؤ نے امریکہ کی افغانستان سے

دیا مرزا کے تعریفی کلمات پر پریانکا چوپڑا کا ردعمل

🗓️ 25 دسمبر 2021ممبئی ( سچ خبریں) بالی ووڈ میں دیسی گرل کی شہرت رکھنے

جینان حسین کو کون سے واقعہ نے بہت زیادہ متاثر کیا؟

🗓️ 15 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) معروف پاکستانی اداکارہ جینان حسین نے بتایا کہ میری

نئی دہلی میں افغان سفارت خانے کے مسائل داخلی معاملہ ہیں: بھارت

🗓️ 4 جون 2023سچ خبریں:ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے کہا کہ

صیہونیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے متحدہ مزاحمتی محاذ بنانے کی اپیل

🗓️ 12 دسمبر 2022سچ خبریں:عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے صیہونی غاصب حکومت کا مقابلہ

شیخ رشید نے نواز شریف کے سامنے دو آپشن رکھ دئے

🗓️ 9 اگست 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس

عربوں کی بے عملی سے اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف مزید مغرور ہو گیا ہے: حماس

🗓️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں: حماس کے سینیئر رہنما اسامہ حمدان نے قابض حکومت کی

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے مظالم کو بے نقاب کردیا

🗓️ 7 جون 2021سرینگر (سچ خبریں)  پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے مقبوضہ کشمیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے