انسٹاگرام پر ڈس لائیک بٹن کی آزمائش

🗓️

سچ خبریں: سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر لائیک سمیت دیگر بٹنز کو متعارف کرائے جانے کے بعد جلد ہی اس میں ڈس لائیک بٹن کو بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

انسٹاگرام پر ڈس لائیک بٹن کی آزمائش شروع کردی گئی اور محدود صارفین کو اس تک رسائی بھی دے دی گئی۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق انسٹاگرام کے محدود صارفین کو ڈس لائیک بٹن تک رسائی دے دی گئی۔

مذکورہ بٹن کے تحت صارفین ابھی کسی بھی صارف کی جانب سے شیئر کی جانے والی پوسٹ یا ویڈیو کو ڈس لائیک نہیں کر سکیں گے بلکہ وہ مذکورہ پوسٹ یا ویڈیو پر کیے جانے والے کمنٹس کو ڈس لائیک کر سکیں گے۔

مذکورہ فیچر ویڈیوز اور پوسٹس تمام پر نظر آئے گا اور ابتدائی طور پر ڈس لائیک کے بٹنھ کو صرف کمنٹس تک محدود رکھے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈس لائیک کے بٹن کو خفیہ رکھا گیا ہے اور دوسرے لوگ ڈس لائیک کو نہیں دیکھ سکیں گے، تاہم کمنٹس کرنے والے صارف اور پوسٹ کرنے والے صارف کو اس تک رسائی دی جائے گی۔

علاوہ ازیں ڈس لائیک کرنے والے صارف کا یوزر نیم بھی واضح نہیں ہوگا، اس لیے مذکورہ بٹن کو بہترین قرار دیا جا رہا ہے۔

انسٹاگرام کے سربراہ نے اسی حوالے سے تھریڈ پوسٹ میں تصدیق کی کہ ڈس لائیک بٹن کی آزمائش جاری ہے اور آنے والے وقتوں میں اس تک مزید صارفین کو رسائی دی جائے گی۔

انہوں نے ڈس لائیک بٹن کے حوالے سے مزید بتایا کہ مذکورہ فیچر کا مقصد ان افراد کو پیغام دینا ہے کہ ان کا کمنٹ دوسروں کو پسند نہیں آیا اور یہ کہ اس سے ماحول کو مزید بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔

مشہور خبریں۔

پوری دنیا کو توانائی کے غیر معمولی بحران کا سامنا:امیر قطر

🗓️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:قطر کے امیر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی77ویں اجلاس سے

جنین پھر بنا قتل گاہ

🗓️ 3 جولائی 2023سچ خبریں:فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ جنین پر صیہونی

ہندوستان میں مسلم طالبات کے حجاب پر پابندی پر اسلامی تعاون تنظیم کا اظہار تشویش

🗓️ 16 فروری 2022سچ خبریں:اسلامی تعاون تنظیم نے ہندوستان میں مسلم طالبات کو حجاب سے

عراق پر حملہ 20 سال بعد بھی امریکہ اور برطانیہ کے گلے میں ہڈی

🗓️ 19 مارچ 2023سچ خبریں:امریکہ اور انگلینڈ کی قیادت میں بین الاقوامی اتحاد کی افواج

فلسطینیوں کی کامیابی پر لبنانی عوام کا منفرد انداز میں جشن

🗓️ 22 مئی 2021سچ خبریں:سینکڑوں لبنانی شہریوں نے فلسطینیوں کی صہیونیوں پر فتح کا جشن

غزہ میں اللہ اکبر کی صدا / صیہونی حکومت کے خاتمے تک الٹی گنتی شروع

🗓️ 30 مارچ 2022سچ خبریں:  شمالی مغربی کنارے کے شہر جنین جو کہ علاقے کے

عرب نیٹو نام کی کوئی چیز نہیں ہے: ریاض

🗓️ 17 جولائی 2022سچ خبریں:    سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے

آج جس مقام پر ہوں اس میں والد یا فیملی کا کوئی کردار نہیں، مومل شیخ

🗓️ 16 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی اداکارہ اور پروڈیوسر مومل شیخ کا کہنا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے