?️
سچ خبریں: سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر ’ریلز‘ کو ایک کلک پر روکنے کے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی۔اس وقت انسٹاگرام ویڈیوز یا ریلز کو ایک کلک پر موبائل ایپلی کیشن پر نہیں روکا جا سکتا، تاہم ڈیسک ٹاپ پر ایک کلک پر ویڈیو رک جاتی ہے۔
ٹک ٹاک ریلز یا ویڈیوز کو موبائل ایپلی کیشن پر بھی ایک ہی کلک پر روکا جا سکتا ہے، تاہم انسٹاگرام میں ایسا نہیں ہوتا۔
تاہم اب انسٹاگرام پر بھی ایک کلک پر ویڈیوز یا ریلز کو روکنے کے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی۔
مذکورہ فیچر تک امریکا سمیت دیگر ممالک کے محدود صارفین کو رسائی دی جا چکی ہے جو کہ ایک فون پر بھی ایک کلک کے ذریعے ویڈیو یا ریلز کو روک سکتے ہیں۔
میٹا نے بھی مذکورہ فیچر کی آزمائش کی تصدیق کی ہے، تاہم کمپنی نے یہ واضح نہیں کیا کہ فیچر کو کب تک تمام صارفین کے لیے پیش کیا جائے گا۔
اس وقت انسٹاگرام ایپلی کیشن کو اگر فون پر استعمال کیا جا رہا ہو اور صارف کسی ریل یا ویڈیو کو اسٹاپ یا روکنا چاہے تو ویڈیو نہیں رکتی بلکہ کلک پر ویڈیو کی آواز بند ہوجاتی ہے۔
تاہم نئے فیچر کے بعد ایک بار کلک کرنے پر ویڈیو رک جائے گی اور صارف جب دوبارہ کلک کرے گا ویڈیو وہیں سے شروع ہوگی، جہاں اسے روکا گیا ہوگا۔
خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مذکورہ فیچر کو آئندہ چند ماہ تک پیش کردیا جائے گا، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ کے خلاف اسرائیل کے جرائم
?️ 11 اکتوبر 2023سچ خبریں:منگل کو ایک بیان میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے الاقصیٰ طوفان آپریشن
اکتوبر
11ویں قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کیلئے اجلاس 29 اگست کو طلب
?️ 25 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) 11ویں قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ (این ایف سی)
اگست
دنیا بھر میں جاری بحرانوں کی جڑ امریکہ ہے:آیت اللہ خامنہ ای
?️ 2 مارچ 2022سچ خبریں:آیت اللہ خامنہ ای نےامریکہ کو دنیا میں بحران سازی کا
مارچ
تل ابیب میں نیتن یاہو کی پالیسیوں کے خلاف وسیع مظاہرے
?️ 30 مارچ 2025 سچ خبریں:صہیونی ریاست کے دارالحکومت تل ابیب کے بہت سے شہریوں
مارچ
امریکی فوجی اڈے یا جنسی زیادتی کیمپ
?️ 20 جولائی 2023سچ خبریں:تقریباً ایک سال قبل پینٹاگون نے امریکی فوج میں جنسی حملوں
جولائی
اسلام آباد میں خودکش دھماکہ، 12 افراد جاں بحق
?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں: پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے ایک خودکش دھماکے
نومبر
لیبیا پر ہمارا حملہ غلط تھا: فرانسوی صدر میکرون
?️ 11 اکتوبر 2021سچ خبریں: فرانسیسی صدر نے افریقہ کے حوالے سے ملک کی ماضی
اکتوبر
انتہائی دائیں بازو کو فروغ دے کر یورپ کے خلاف ٹرمپ کی "ثقافتی جنگ”
?️ 23 ستمبر 2025سچ خبریں: یورپ میں ہونے والی ایک نئی تحقیق میں ڈونلڈ ٹرمپ
ستمبر