انسٹاگرام نے مزید سہولیات فراہم کردیں

انسٹاگرام نے مزید سہولیات فراہم کردیں

?️

کیلیفورنیا( سچ خبریں)سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام نے اپنی تخلیق کاروں کی آمدنی کے لیے مزید سہولیات فراہم کردی ہیں۔انسٹاگرام نے ایک لائیو سبسکرپشن کی آزمائش کی ہے  اب انسٹاگرامر رقم کے لیے اپنے فالوور کو یوٹیوب یا ٹک ٹاک پر بلانے کے بجائے خود اسی پلیٹ فارم سے رقم کما سکیں گے۔

انسٹاگرام نے اپنے پلیٹ فارم پر موجود مشہورشخصیات، فنکاروں اور گلوکاروں وغیرہ کی آمدنی کے لیے ایک لائیو سبسکرپشن کی آزمائش کی ہے۔اس طرح انسٹاگرامر رقم کے لیے اپنے فالوور کو یوٹیوب یا ٹک ٹاک پر بلانے کے بجائے خود اسی پلیٹ فارم سے رقم کما سکیں گے۔

اس آپشن کے تحت لائیو اسٹریم کو صرف رقم دینے والے سبسکرائبر ہی دیکھ سکیں گے، اس طرح تخلیق کاروں کی آمدنی کی نئی راہ کھلے گی۔انسٹاگرام نے کہا ہے کہ سبسکرپشن کے تحت تخلیقی فنکار اپنے مداحوں سے دیرپا رابطہ رکھتے ہوئے اپنی آمدنی بڑھاسکیں گے۔ دوسری جانب صارفین خاص پروگرام اور پرفارمنس سے محظوظ ہوسکیں گے۔

انسٹاگرام نے بعض بڑے فنکاروں کو اس کی لائیو ٹیسٹنگ کی پیشکش بھی کی ہے، ان تمام انسٹاگرامرز کا تعلق امریکا سے زیادہ ہے۔ لائیو پرفارمنس کے دوران سبسکرائب بٹن آن ہوگیا اور لوگوں کی بڑی تعداد کا بہاؤ سبسکرپشن کی جانب دیکھا گیا۔انسٹاگرامرز نے سبسکرپشن کی فیس 99 سینٹس سے لے کر 99 ڈالر اور 99 سینٹس ماہانہ تک رکھی ہے، اس سہولت کے ساتھ فالوورز فنکاروں کی لائیو پرفرمانس، خاص الخاص اسٹوریز، بیجز اور شناخت تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔

مشہور خبریں۔

اوچھے ہھتکنڈے میدان میں ناکامی کی علامت

?️ 3 نومبر 2022سچ خبریں:بین الاقوامی امور کے ایک ماہر کا خیال ہے کہ جب

افغانستان کی زمین پاکستان کےخلاف دہشت گردی کیلئے استعمال ہورہی ہے، جان اچکزئی

?️ 11 دسمبر 2023کوئٹہ: (سچ خبریں) نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے

جنرل عاصم منیر کے علماء اور مشائخ کانفرنس سے خطاب پر وزیرِ اعظم کا ردعمل

?️ 8 اگست 2024 سچ خبریں:وزیر اعظم شہباز شریف نے علماء اور مشائخ کانفرنس سے

صرف 9% نوجوان امریکی فوج میں خدمات انجام دینا چاہتے ہیں: امریکی فوج

?️ 23 مارچ 2023سچ خبریں:ایک اعلیٰ امریکی فوجی اہلکار نے بدھ کو کہا کہ نوجوان

پاکستان کی ایران کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے پر زور

?️ 7 فروری 2026پاکستان کی ایران کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے پر زور پاکستان کے

ایران کے خلاف امریکہ کی ناکامی کی وجوہات؛امریکی میگزین کی زبانی

?️ 25 اگست 2026سچ خبریں:فارن پالیسی کے تجزیے میں کہا گیا ہے کہ ایران کے

عدالتی احکام کے باوجود موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے کام نہیں ہوا، جسٹس منصور شاہ

?️ 16 دسمبر 2024 لاہور: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور

قطری اور سعودی وزرائے خارجہ کا ایران کے سلسلے میں تبادلہ خیال 

?️ 25 مئی 2026 سچ خبریں:قطر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں بتایا کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے