انسٹاگرام تخلیقی صارفین میں سے 25 کو ’رنگز‘ پروگرام کے تحت ایوارڈ دے گا

?️

سچ خبریں: سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے نئے ’رنگز‘ پروگرام کے تحت 30 کروڑ ماہانہ فعال صارفین میں سے 25 تخلیقی صارفین کو ایوارڈ دے گا۔

ہولی وڈ رپورٹر کے مطابق منتخب شدہ صارفین ایک فزیکل رنگ حاصل کریں گے جسے انگلش ڈیزائنر گریس ویلز بونر نے ڈیزائن کیا ہے، جب کہ ان کے انسٹاگرام پروفائل اور اسٹوریز کے لیے ایک منفرد گولڈن رنگ بھی فراہم کیا جائے گا۔

صارفین کو اپنے پروفائل کے بیک گراؤنڈ کلر کو حسب منشا تبدیل کرنے کی سہولت بھی میسر ہوگی اور ان کا مواد ایپ میں ان کے اپنے اسپاٹ لائٹ اور فیڈ میں نمایاں ہوگا۔

انسٹاگرام کے فیشن پارٹنرشپس کی سربراہ ایوا چن نے کہا کہ یہ ایوارڈ ان لوگوں کو تسلیم کرنے کے لیے بنایا گیا ہے جو پلیٹ فارم پر تخلیقی مواقع لیتے ہیں۔

ایوا چن کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ثقافتی محرک ہیں، یہ گفتگو کا آغاز کرتے ہیں اور ایسا کرنے سے دوسرے لوگوں کو بھی اپنے خیالات کا اظہار کرنے کی ترغیب ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسٹاگرام تین ارب لوگوں کی کمیونٹی ہے اور یہ تین ارب لوگ شاید ایک ارب مختلف دلچسپیوں کی عکاسی کرتے ہیں، لہٰذا معیار کا تعین واقعی مشکل تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امیدواروں کی لمبی فہرست میں سے صرف 25 کا انتخاب کرنا ایک مشکل عمل تھا، مگر ہم تمام ججز ایسے لوگوں کی تلاش میں تھے جو تخلیقی مواقع لیتے ہیں اور نئے طریقے سوچ کر اپنے سامعین سے جڑتے ہیں۔

’رنگز‘ کے ججز میں ایوا چن، گریس ویلز بونر، انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری، ڈائریکٹر اسپائک لی، رگبی اسٹار ایلونا ماہر، میک اپ آرٹسٹ پیٹ میک گریٹھ، ڈیزائنر مارک جیکبز، اداکارہ یارا شاہیدی اور فنکار کاز شامل ہیں۔

فاتحین کا انتخاب مختلف مواد کے موضوعات اور زمروں سے کیا جائے گا، چاہے وہ فیشن یا میک اپ ہو، کھیل ہو یا تفریح۔

مشہور خبریں۔

فوجی مذاکرات میں پیش رفت کے لیے صنعاء کی تین شرطیں

?️ 29 اگست 2022سچ خبریں:   یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کی ملٹری کمیٹی جو اس

صیہونیوں کے لیے فضائی حدود کھولنا دوستی کی علامت نہیں:سعودی عرب

?️ 28 جولائی 2022سچ خبریں:ریاض کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے اقدامات

سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کراچی کیس میں فریقین کو نوٹس جاری کردیے

?️ 21 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کیس میں 10

اسرائیل کے خلاف ایرانی حملے کے بارے میں سابق صیہونی وزیر جنگ کا تازہ ترین انکشاف

?️ 7 مئی 2025 سچ خبریں:اسرائیل کے سابق وزیر جنگ یواو گالانت نے انکشاف کیا

نیتن یاہو کا ثالثوں کے ساتھ کھلواڑ

?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی نیٹ ورک نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل کے

قطر کو ٹرمپ کی سیکیورٹی کی ضمانت؛ توازن میں تبدیلی یا مبہم عزم!؟

?️ 5 اکتوبر 2025سچ خبریں: مغربی تجزیہ کاروں نے دوحہ پر اسرائیلی حملے کے بعد

غزہ پر صیہونی حملے جاری، مزید 5 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی

?️ 2 نومبر 2026سچ خبریں:غزہ میں صیہونی فوج کے مسلسل حملوں کے نتیجے میں مزید

ڈی جی آئی کی تعیناتی سے وزیر اعظم کیوں ناراض ہوئے

?️ 13 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) دفاعی تجزیہ کار جنرل (ر) اعجازاعوان کا کہنا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے