?️
لندن(سچ خبریں) برطانیہ کی یونیورسٹی آف ایسٹ اینگلیا اور کواڈرم انسٹیٹیوٹ نے انسانی جسم میں بیماری اور چرپی سے متعلق اہم تحقیق کی ہے جدید تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ انسانی جسم بیماری سے مقابلہ کرنے کیلئے جسم میں ذخیرہ کی گئی چربی کا استعمال کرتا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کا خیال ہے کہ اس سے بیماریوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
تفصیلات کے مطابق اب تک سائنسدان چربی کو انسانی جسم کیلئے صرف نقصان دہ سمجھتے آئے تھے تاہم یہ حیرت انگیز انکشاف حال ہی میں سامنے آیا کہ بیماریوں کے خلاف مدافعت کیلئے چربی استعمال ہوتی ہے۔ یہ تحقیق جرنل آف نیچر کمیونیکیشنز میں گزشتہ روز شائع ہوئی۔
سائنسی جریدے میں شائع کی گئی تحقیق کی مدد سے بیکٹیریل انفیکشن کے حامل افراد کے علاج کیلئے نئے طریقے دریافت کیے جاسکتے ہیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ ہم نے تحقیق سے جو نتائج اخذ کیے ہیں، ان سے آگے چل کر کمزور اور بوڑھے لوگوں کے علاج میں مددملے گی۔
کچھ بیکٹیریا انسانی جسم کیلئے مفید اور بہت سے مضر اثرات کے حامل ہوتے ہیں۔ محققین نے سالمونیلا نامی بیکٹیریا کا مطالعہ کیا جو اسہال، الٹی، پیٹ درد، بخار اور دیگر بیماریوں کا باعث بنتا ہے اور بعض اوقات جسمانی صورتحال بگڑ کر ٹائیفائیڈ تک جا پہنچتی ہے۔
تحقیقاتی ٹیم نے لائیم اسٹیم سیلز میں فیٹی ایسیڈ کی نقل و حرکت اور استعمال کی نگرانی کی اور جگر کے نقصان کا تجزیہ کرکے سالمونیلا بیکٹیریائی انفیکشن کے خلاف انسانی جسم کے مدافعتی ردِ عمل کا تجزیہ کیا۔ انہوں نے مشاہدہ کیا کہ انسانی جسم چربی کے ذخائر سے مدد لیتا ہے۔
محققین نے دیکھا کہ انسانی جسم چربی سے ہائی انرجی فیٹی ایسڈز حاصل کرکے خون کے اسٹیم سیلز کو بھیجتا ہے جو انفیکشن کے خلاف ردِعمل ظاہر کرتے ہیں۔ خون کے خلیے بون میرو میں پائے جاتے ہیں۔ چربی کے ذریعے اسٹیم سیلز کو مؤثر خوراک پہنچتی ہے۔
چربی کی مدد سے اسٹیم سیلز خوراک حاصل کرتے ہیں اور انہیں لاکھوں سالمونیلا بیکٹیریا سے لڑنے والے سفید خون کے خلیات بنانے میں مدد ملتی ہے۔ محققین نے فیٹی ایسیڈز کی منتقلی کا طریقہ کار بھی دریافت کر لیا ہے۔


مشہور خبریں۔
الاقصیٰ طوفان کا پہلا دن
?️ 4 دسمبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی اخبار Yediot Aharonot نے ایک مضمون میں لکھا، ہم اپنے
دسمبر
تائیوان کے فوجی بجٹ میں اضافہ
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں: تائیوان نے جمعرات کو چین کے ساتھ کشیدگی میں
اگست
جان ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق ہزاروں دستاویزات کو ڈی کلاسیفائیڈ کر دیا گیا
?️ 16 دسمبر 2021سچ خبریں: اے ایف پی کی خبر کے مطابق موجودہ امریکی انتظامیہ نے
دسمبر
جمہوریت کی بحالی صرف آئین کی بالادستی سے ہو گی اور کوئی راستہ نہیں، شاہد خاقان عباسی
?️ 23 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان عوام پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی
فروری
مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی دہشت گرد فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن، درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا
?️ 24 اپریل 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) اسرائیلی دہشت گرد فوج نے مقبوضہ بیت
اپریل
صیہونی ریاست پر غزہ کے خلاف جنگ کے تباہ کن اثرات
?️ 15 جنوری 2025سچ خبریں:غزہ کے خلاف مسلسل جنگی کارروائیوں کے نتیجے میں اسرائیل کو
جنوری
سعودی عرب کے ساتھ 6 ماہ میں سمجھوتہ ہو سکتا ہے: صہیونی وزیر
?️ 24 مئی 2023سچ خبریں:یروشلم پوسٹ نے عرب لیگ کے اجلاس سے پہلے اور بعد
مئی
کیا ریاض اور تل ابیب کے درمیان تعلقات معمول پر آنے والے ہیں؟
?️ 30 مئی 2022گزشتہ دنوں عبرانی اور عرب میڈیا نے خبریں شائع کیں کہ صیہونی
مئی