?️
سچ خبریں: فائیو جی اسپیکٹرم نیلامی کے لیے مقرر کردہ امریکی کنسلٹنٹ نے اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کر دی ہے، مگر عدالتوں میں وکلا کی ہڑتال کے باعث اسپیکٹرم ایڈوائزری کمیٹی (ایس اے سی) کا اجلاس ہفتے کے روز نہیں ہو سکا، تاہم، وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام پُراعتماد ہے کہ وہ وزیرِاعظم شہباز شریف کی جانب سے مقرر کردہ 15 فروری کی ڈیڈلائن تک عمل مکمل کر لے گی۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق نیلامی کے عمل کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ 2 ہزار 600 میگا ہرٹز بینڈ سے متعلق عدالت میں ایک مقدمہ ہے، جس کا فیصلہ ہفتے کے روز سنائے جانے کی توقع تھی، تاہم وکلا کی ہڑتال کے باعث مؤخر ہو گیا، وزارتِ آئی ٹی کے ایک سینئر اہلکار کے مطابق اب یہ فیصلہ آئندہ ہفتے متوقع ہے۔
کنسلٹنٹ کی رپورٹ پہلے ہی دو اہم وجوہات کی بنا پر تاخیر کا شکار تھی، ایک وجہ عدالت کا زیرِ التوا فیصلہ اور دوسری وجہ ٹیلی نار پاکستان کا پی ٹی سی ایل کے ساتھ جاری انضمام، مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) کی منظوری کے بعد اس وقت موبائل ٹیلی کام مارکیٹ میں صرف 3 آپریٹر موجود ہیں۔
امریکی کنسلٹنسی فرم نیشنل اکنامک ریسرچ ایسوسی ایٹس انک (این ای آر اے) نے اپنی حتمی رپورٹ جمعے کے روز ایس اے سی کے اجلاس میں پیش کی، اجلاس کی صدارت وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کی تھی، جب کہ چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے)، فریکوئنسی ایلوکیشن بورڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، اور جی ایچ کیو و آئی ایس آئی کے نمائندے بھی موجود تھے۔
اسپیکٹرم ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ملتوی
نیلامی کے عمل میں تاخیر کا اعتراف کرتے ہوئے امریکی فرم نے فائیو جی خدمات کے آغاز کے لیے متعدد ماڈلز تجویز کیے، اس کی رپورٹ میں اہم پالیسی تجاویز شامل ہیں، جن میں نیلامی کا ڈیزائن، طریقہ کار، بنیادی قیمت، لائسنس کی مدت اور دیگر شرائط شامل ہیں۔
رپورٹ دو بڑے راستے تجویز کرتی ہے، نمبر ایک بنیادی قیمت بڑھا کر حکومت کے لیے زیادہ فوری آمدنی حاصل کی جائے، یا نمبر دو کم بنیادی قیمت رکھی جائے تاکہ ٹیلی کام آپریٹرز کو انفرااسٹرکچر میں جلد سرمایہ کاری کی گنجائش مل سکے اور سروسز بہتر ہوں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ٹیلی کام شعبے پر ٹیکس کا بوجھ بہت زیادہ ہے، جو 37 فیصد تک ہے، اور صنعت کی آمدنی میں ہر 100 ارب روپے اضافے پر 37 ارب روپے ٹیکس کی مد میں جمع ہوتے ہیں۔
گزشتہ مالی سال میں صنعت کی آمدنی 800 ارب روپے رہی، جو مزید اسپیکٹرم دستیاب ہونے کے بعد بڑھنے کی توقع ہے۔
پی ٹی اے کے ایک اہلکار نے کہا کہ پاکستان میں اوسط ڈیٹا استعمال 6GB فی صارف ماہانہ ہے، لیکن طلب 9GB تک پہنچنے کی پیش گوئی ہے، پاکستان اسپیکٹرم کی شدید کمی کا شکار ہے۔
این ای آر اے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان 6 بڑے بینڈز میں 606MHz کا نیا اسپیکٹرم پیش کر رہا ہے، جن میں 700MHz، 1800MHz، 2100MHz، 2300MHz، 2600MHz اور 3500MHz شامل ہیں، ان میں سے 2600MHz بینڈ کو فائیو جی کے لیے سب سے موزوں سمجھا جاتا ہے، اور ممکن ہے کہ اس میں سے تقریباً 190MHz نیلامی کے لیے پیش کیا جائے۔
کچھ سرمایہ کاروں نے 2600MHz بینڈ کو عدالت میں چیلنج کر رکھا ہے، اور حکومت کو جلد فیصلے کی امید ہے۔
وزارتِ آئی ٹی کے ایک اہلکار کے مطابق عدالتی فیصلہ آتے ہی اور اگر اسپیکٹرم قانونی پیچیدگیوں سے پاک ہو گیا، تو ایس اے سی اندرونی مشاورت کر کے حتمی پلان اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو بھیجے گی، وہاں سے یہ معاملہ وفاقی کابینہ کے پاس جائے گا۔
کابینہ کی منظوری کے بعد، وزارتِ آئی ٹی اسپیکٹرم نیلامی کے لیے پالیسی ہدایات جاری کرے گی۔


مشہور خبریں۔
اقوام متحدہ کو سعودی گمراہ کن پروپیگنڈے کے ساتھ نہیں چلنا چاہیے:انصاراللہ
?️ 8 مئی 2022سچ خبریں:یمن کی تحریک انصاراللہ کے ترجمان نے اقوام متحدہ سے غیر
مئی
یورپ کو برآمدات 13 فیصد اضافے سے 1.3 ارب ڈالر تک جاپہنچیں
?️ 14 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) مالی سال 2026 کی پہلے دو ماہ میں
ستمبر
سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا سینیٹ سے مستعفی ہونے کا اعلان
?️ 8 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کےرہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر بطور سینیٹر مستعفی
نومبر
خیبر: بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف تیسرے روز بھی مظاہرہ، مذاکرات ناکام
?️ 4 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ٹرائبل ایریا الیکٹرک سپلائی کمپنی (ٹیسکو) کی جانب سے
مارچ
شاہد خاقان اور اسد قیصر کے ما بین گرما گرمی
?️ 20 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں)قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں ن لیگ کے
اپریل
صیہونی حکومت کو حیران کن جواب دیا جائے گا
?️ 30 اگست 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیکریٹری جنرل نے خطے
اگست
غزہ کی پٹی کے شمال میں قابضین کی جارحیت سلسلہ جاری
?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں: ایک بیان میں حماس نے اس بات پر زور دیا
دسمبر
جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک
?️ 17 مارچ 2023خیبرپختونخوا:(سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب
مارچ