?️
سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک اور سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے یورپین یونین (ای یو) میں اشتہارات کے بغیر دونوں پلیٹ فارمز کے استعمال پر ماہانہ فیس کا پروگرام متعارف کرادیا۔
فیس بک اور انسٹاگرام کی جانب سے پہلے ہی ماہانہ فیس کے عوض بلیو ٹک فراہمی کی جا رہی ہے اور اب پلیٹ فارمز نے سبسکرپشن کے نئے آپشنز بھی متعارف کرادیے۔
میٹا کی جانب سے بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ یورپین یونین کے تمام رکن ممالک اور سوئٹزرلینڈ میں صارفین اشتہارات کے بغیر فیس بک اور انسٹاگرام استعمال کرنے کے بدلے ماہانہ فیس ادا کرنے کا آپشن استعمال کر سکتے ہیں۔
کمپنی کے مطابق یورپین یونین کے صارفین اشتہارات کے بغیر ڈیسک ٹاپ پر فیس بک اور انسٹاگرام کو استعمال کرنے کی ماہانہ فیس 10 یورو جب کہ موبائل فون صارفین ماہانہ 13 یورو ادا کریں گے۔
کمپنی کے مطابق یہ فیس یکم مارچ 2024 تک برقرار رہے گی، تاہم مذکورہ مدت کے بعد ڈیسک ٹاپ صارفین ماہانہ 6 یورو جب کہ موبائل صارفین ماہانہ 8 یورو اضافی فیس بھی دیں گے۔
کمپنی نے بتایا کہ مذکورہ اضافی فیس گوگل اور ایپل کی جانب سے وصول کیے جانے والے ٹیکس کی مد میں لی جائے گی جو کہ دونوں کمپنیاں یکم مارچ 2024 سے وصول کریں گی۔
ساتھ ہی فیس بک نے بتایا کہ جو صارفین اشتہارات کے ساتھ پلیٹ فارمز کو استعمال کرنا چاہتے ہیں وہ مفت میں تمام پلیٹ فارمز معمول کے مطابق استعمال کرتے رہیں، تاہم ان کے اکاؤنٹس پر اشتہارات دکھائے جاتے رہیں گے۔
ساتھ ہی فیس بک نے بتایا کہ مذکورہ سبسکرپشن پلان یورپین یونین کی جانب سے کی گئی تازہ قانون سازی کے بعد متعارف کرایا جا رہا ہے، کیوں کہ یورپین یونین نے پلیٹ فارمز کو پابند کیا ہے کہ وہ خطے میں صارفین کی مرضی کے بغیر اشتہارات نہیں دکھائیں گے۔
فیس بک کی طرح ٹوئٹر نے بھی چند دن قبل اشتہارات کے بغیر پلیٹ فارم کو استعمال کرنے کا نیا سبسکرپشن پلان متعارف کرایا تھا، جس کے تحت دنیا بھر کے صارفین ماہانہ 16 امریکی ڈالر کے عوض اشتہارات دیکھتے بغیر پلیٹ فارم استعمال کر سکیں گے۔
ساتھ ہی ٹوئٹر نے ’بیسک‘ اور ’اسٹینڈرڈ‘ سبسکرپشن پلان بھی متعارف کرائے تھے، پہلی بار ٹوئٹر پر تین مختلف سبسکرپشن پلان پیش کیے گئے ہیں، جن کی ماہانہ فیس ترتیب وار۔ 3، 8 اور 16 امریکی ڈالر ہے۔


مشہور خبریں۔
سوڈانی ریپڈ ایکشن فورسز جنگ بندی کے لیے تیار
?️ 29 اپریل 2023سچ خبریں:سوڈان کی ریپڈ ایکشن فورسز کے سیاسی مشیر نے اعلان کیا
اپریل
کشمیری کی آزادی کی صورت میں سید علی گیلانی کا خواب جلد پورا ہوگا: صدر مملکت
?️ 2 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ
ستمبر
آبنائے ہرمز میں آمدورفت کے حوالے سے عمان کی امریکہ اور مغربی ممالک کو نئی تجویز
?️ 1 جولائی 2026سچ خبریں: نیویارک ٹائمز نے معتبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے
جولائی
پاکستانی نژاد صادق خان حکومتی جماعت کے امیدوار کو شکست دے کر ایک بار پھر لندن کے میئر منتخب ہوگئے
?️ 9 مئی 2021لندن (سچ خبریں) پاکستانی نژاد صادق خان حکومتی جماعت کے امیدوار شان
مئی
ٹرمپ 5 اہم ریاستوں میں بائیڈن سے آگے
?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں:نیویارک ٹائمز اور سیانا انسٹی ٹیوٹ کے مشترکہ سروے سے پتہ
نومبر
کابل ایئرپورٹ پر کام کرنے والی کچھ خواتین ملازمین کی اپنےکام پر واپسی
?️ 13 ستمبر 2021سچ خبریں:اگرچہ کابل میں طالبان کی موجودگی کے تقریبا ایک ماہ بعد
ستمبر
غزہ میں اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والوں کی اجتماعی تدفین، ہزاروں فلسطینیوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی
?️ 17 مئی 2021غزہ (سچ خبریں) دہشت گرد اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بمباری
مئی
بینائی متاثر کرنے والے انجکشن منتقلی کے دوران آلودہ ہوگئے تھے، نگران وزیر صحت پنجاب
?️ 17 اکتوبر 2023لاہور:(سچ خبریں) پنجاب کے نگران وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا
اکتوبر