?️
سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ کے دنیا بھر میں دو ارب سے زائد صارفین ہیں، جن کو کمپنی کی جانب سے نت نئی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں، جس کا مقصد ٹیکنالوجی کی دنیا میں سرفہرست رکھنا اور زیادہ سے زیادہ صارفین کو جمع کرنا ہے واٹس ایپ نے ایسا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے بعد آپ اسمارٹ فون کے بغیر بھی آپ واٹس ایپ استعمال کرسکتے ہیں۔۔
واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے مختلف سہولیات متعارف کرائی گئی ہیں، جن میں سے چند سے لوگ ناواقف ہیں۔گزشتہ برس واٹس ایپ کو پرائیویسی پالیسی کی وجہ سے دنیا بھر میں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد کروڑوں صارفین نے متبادل کے طور پر ٹیلی گرام، بپ، سنگلز پر اکاؤنٹ بنائے۔ صارفین کی تنقید اور دباؤ کے بعد واٹس ایپ نے اس پالیسی کو واپس لیا اور پھر صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے نت نئے فیچرز متعارف کرانے کا سلسلہ شروع کیا۔
واٹس ایپ کے خفیہ فیچرز کے بارے میں ہم اس سے پہلے بھی آپ کو بتاتے رہے ہیں، آج ایک ایسی سہولت کے بارے میں بتائیں گے، جسے سُن کر آپ حیران رہ جائیں گے کیونکہ اُس کے بعد آپ اسمارٹ فون کے بغیر بھی آپ واٹس ایپ استعمال کرسکتے ہیں۔
واٹس ایپ کی جانب سے رواں سال ملٹی ڈیوائس نامی فیچر متعارف کرایا گیا، جس کے ذریعے صارفین اپنا واٹس ایپ بیک وقت چار ڈیوائسز ویب، موبائل، ٹیب اور کمپیوٹر پر چلا سکتا ہے۔آپ اس سہولت کی مدد سے ہی اسمارٹ فون کے بغیر واٹس ایپ استعمال کرسکتے ہیں، جس کے لیے آپ کو صرف ایک بار موبائل اکاؤنٹ بنانے کی ضرورت ہوگی۔
واٹس ایپ صارف سیٹنگز میں جاکر جب لنک ٹو ڈیوائس پر کلک کرے گا تو اُس کے سامنے اکاؤنٹ جوڑنے کا آپشن آئے گا، جس پر کلک کرنے کے بعد کم از کم ایک بار بار کوڈ اسکین کرنا ضروری ہے۔اس کو صارف اپنی مرضی سے لاگ آؤٹ کرے گی، ایسی صورت میں اختیار ہوگا کہ وہ تمام ڈیوائسز یا مرضی کی ڈیوائس سے اکاؤنٹ کا تعلق ختم کردے۔ دوبارہ لاگ ان کرنے کے لیے بار کوڈ استعمال کرنا ہوگا۔نوٹ: یہ سہولت فی الوقت صرف واٹس ایپ بیٹا ورژن صارفین ہی کرسکتے ہیں کیونکہ لنک ڈیوائس فیچر ابھی آزمائشی مراحل میں ہے، جس کی سہولت مخصوص صارفین کو ہی دستیاب ہے۔
مشہور خبریں۔
عمران خان کی ممکنہ ملٹری ٹرائل کے خلاف درخواست: ’وزارت دفاع کے پاس فوجی حراست کی اطلاع نہیں‘
?️ 16 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعظم و
ستمبر
فیس بک نے ہزاروں جعلی اکاؤنٹس ڈیلیٹ کردیے
?️ 1 دسمبر 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک
دسمبر
ملک ترقی کرنے لگتا ہے تو عمران خان کیوں سازشیں شروع کردیتے ہیں، مریم اورنگزیب
?️ 10 جون 2024پنجاب: (سچ خبریں) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک
جون
کابل میں امریکہ کے خلاف مظاہرہ
?️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکہ کی طرف سے افغانستان کے مرکزی بنک کی مسلسل ناکہ
دسمبر
جنگی مجرم کی زبان سے امن کی باتیں
?️ 11 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکہ کی نائب صدر اور ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار
اکتوبر
صہیونی معاشرے میں سیکولرز اور انتہا پسند حریم کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی عروج پر
?️ 2 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت میں داخلی اختلافات کا بحران جو کہ گزشتہ چند
جون
کلبھوشن کا معاملہ قومی سلامتی کا ہے: فروغ نسیم
?️ 19 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ قانون فروغ نسیم نے کہا ہے
نومبر
نیتن یاہو چین سے کہا چاہتے ہیں؟
?️ 27 جون 2023سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کے دورہ چین کے
جون