🗓️
سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے ویب ورژن کے بعد اب اینڈرائیڈ فونز پر گوگل سرچ میں لینس جیسا فیچر متعارف کرادیا۔
گوگل لینس ڈیسک ٹاپ اور ویب صارفین کافی عرصے سے استعمال کر رہے ہیں، جس کے تحت صارفین کسی بھی تصویر کے حصے کو فوکس یا سرکل بناکر اس کا اصل ورژن یا اس سے ملتی جلتی چیزیں تلاش کر سکتے ہیں۔
اور اب گوگل نے ایسا ہی فیچر موبائل صارفین کے لیے بھی پیش کردیا، جسے سرکل سرچ کا نام دیا گیا ہے۔
سرکل سرچ کے فیچر کے تحت فون میں صارفین کسی بھی تصویر کو ہائی لائیٹ کرکے یا تصویر کے کسی بھی حصے میں دائرہ بنا کر اس سے ملتی جلتی چیزیں یا تصویر میں نظر آنے والی چیز تلاش کر سکیں گے۔
خصوصی طور پر یہ فیچر فیکٹ چیکنگ یا تحقیق کرنے والے صارفین کے لیے کارآمد ثابت ہوسکتا ہے، کیوں کہ وہ کسی بھی وائرل ہونے والی تصویر کو ہائی لائیٹ کرکے سرچ کریں گے تو اس کی پوری تفصیل اور پہلے شیئر کردہ تصاویر سامنے آ جائیں گی۔
اینڈرائیڈ فونز میں سرکل سرچ کو مزید آسان کیا گیا ہے اور اسے استعمال کرنے کے لیے صارفین انٹرنیٹ کی کسی بھی ویب سائٹ یا ایپلی کیشن پر نظر آنے والی تصویر پر کلک کرکے اس پر سرکل بنائیں گے اور پھر انہیں سرچ کا آپشن نظر آئے گا اور اسکرین خود بخود گوگل سرچ پر چلی جائے گی۔
اگرچہ گوگل نے سرکل سرچ کو متعارف کرادیا ہے، تاہم فوری طور پر اس تک تمام صارفین کو رسائی نہیں ملی ہوگی لیکن ترتیب وار اس تک تمام صارفین کو رسائی دے دی جائے گی۔
مشہور خبریں۔
اربیل میں دہشتگردوں کے اڈوں پر میزائل اور ڈرون حملہ؛امریکی پریشان
🗓️ 21 نومبر 2022سچ خبریں:پیر کی صبح، خبری ذرائع نے اطلاع دی کہ اربیل میں
نومبر
جہاد اسلامی کے ایک اور کمانڈر شہید
🗓️ 14 مئی 2023سچ خبریں:صہیونی فوج نے اعلان کیا کہ شاباک فورسز کے ساتھ مشترکہ
مئی
چین امریکہ تعلقات، تاریخ کا ایک اہم موڑ،وجہ؟
🗓️ 16 نومبر 2023سچ خبریں:چائنہ سنٹرل ٹیلی ویژن نے اس سربراہی اجلاس کے بعد ایک
نومبر
’جھانسے میں نہیں آئیں گے‘، عمران خان کی سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی پر احتجاج کی دھمکی
🗓️ 2 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)
مئی
ایون فیلڈ، العزیزیہ ریفرنس: سزا کے خلاف نواز شریف کی اپیلیں بحال
🗓️ 26 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن)
اکتوبر
حکومت سے کسی کا ہاتھ نہیں ہٹا
🗓️ 27 دسمبر 2021کراچی(سچ خبریں) کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا
دسمبر
جنگ بندی کی نئی تجاویز پر حماس کا ردعمل
🗓️ 29 اپریل 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے
اپریل
کتنے فیصد صیہونی عوام نیتن یاہو کا استعفیٰ چاہتے ہیں؟
🗓️ 6 مارچ 2025سچ خبریں:ایک تازہ ترین سروے کے مطابق 60 فیصد صیہونی باشندے چاہتے
مارچ