?️
لندن (سچ خبریں) زمانہ انتہائی تیز رفتاری سے ترقی کررہا ہے، جو چیزیں چند سال پہلے انسانوں کے وہم وگمان میں بھی نہ تھیں وہ اب حقیقت کا روپ دھارتی جارہی ہیں، برطانوی یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ڈسپلے اسکرین اور ٹچ سینسر والا ایسا حیرت انگیز کپڑا بنایا ہے جو لوگوں کے چلنے سے بجلی بناتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انگلستان کی کیمبرج یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے بھی ایک بالکل نئی ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے ایسا کپڑا بنایا ہے جو ڈسپلے اسکرین اور ٹچ سینسر کی سہولت سے مزین ہے جس کی سب سے خاص بات اس میں درجہ حرارت بدلنے کی صلاحیت اور لوگوں کے چلنے سے بجلی بنانا شامل ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق اس حیرت انگیز کام میں اسمارٹ ٹیکسٹائل میں سینسر بنے گئے ہیں اور ان میں فائبر ایل ای ڈی لگائی گئی ہے جس کے ذریعے پورے کپڑے کو ایک طرح سے ٹچ ڈسپلے میں تبدیل کردیا گیا ہے پہلے مرحلے میں 46 ٹیکسٹائل ڈسپلے تیار کیا گیا ہے اور خاص بات یہ ہے کہ کپڑا سازی کے روایتی طریقے سے بھی اسمارٹ کپڑے کو بنایا جاسکتا ہے۔
اس میں فائبر پر مشتمل ایل ای ڈی روشنیاں لگائی گئی ہیں اس کے علاوہ دیگر پرزہ جات بھی فائبر سے ہی کاڑھے گئے ہیں جن میں ٹچ اور درجہ حرارت نوٹ کرنے والے سینسر کے ساتھ ساتھ اینٹینا اور بایوسینسر بھی شامل ہیں۔ جب کہ توانائی محفوظ کرنے کا نظام بھی ریشے کی صورت میں ڈھالا گیا ہے۔کپڑے پر مختلف تصاویر اور رنگ نمودار ہوتے ہیں اس میں ٹچ اسکرین کی سہولت بھی موجود ہے اور یہ درجہ حرارت بدلنے اور لوگوں کے چلنے سے بجلی بناتا رہتا ہے۔
فائبر ہونے کی وجہ سے انہیں من پسند کپڑے یا سوئیٹر وغیرہ میں بھی ڈھالا جاسکتا ہے اور لچک دار ہونے کی بنا پر یہ کھنچنے سے خراب بھی نہیں ہوتا اس لیے ڈسپلے اسکرین والا کپڑا طویل عرصے تک کارآمد رہتا ہے۔سائنسدانوں کے مطابق یہ انٹرنیٹ آف تھنگس کی بہترین مثال ہے اور ماہرین کے مطابق اس کا مستقبل بہت روشن ہے۔


مشہور خبریں۔
نفرت جیت گئی فن ہار گیا
?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:ہندو انتہا پسندوں کے دباؤ نے مسلم کامیڈین منور فاروقی کو
دسمبر
بھارت بدترین شکست کے بعد پھر بدلہ لینے کا منصوبہ بنائے گا۔ لیاقت بلوچ
?️ 18 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا
مئی
تل ابیب کا جنوبی لبنان سے دستبردار نہ ہونے کا بہانہ
?️ 4 جنوری 2025سچ خبریں: آج اعلان کیا گیا ہےکہ تل ابیب سے توقع ہے کہ
جنوری
ہمیں اپنے کپتان پر بھروسہ ہے:راجا ریاض
?️ 28 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا
اپریل
اگر امریکہ وینزویلا پر حملہ کرتا ہے تو وہ کن مقامات کو نشانہ بنائے گا؟
?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ اخبار نے ایک رپورٹ میں وینزویلا پر امریکی
نومبر
طالبان کی عسکری طاقت اور افغانستان کا مستقبل
?️ 27 مارچ 2021(سچ خبریں) سماجی انصاف کی کیسی ستم ظریفی ہے کہ روس، امریکا،
مارچ
شہباز حکومت کے ابتدائی 8 ماہ میں قرضوں میں اضافے کی تفصیلات سامنے آگئیں
?️ 16 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) شہباز حکومت کے ابتدائی 8 ماہ میں
دسمبر
لبنان کے خلاف خطرناک صیہونی منصوبہ
?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:عالم عرب کے بڑے اخبارات میں اس وقت جنوبی لبنان کے
نومبر