?️
سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر اب تک کی سب سے بڑی تبدیلی کردی گئی۔
واٹس ایپ نے یورپ میں ایسا فیچر متعارف کرادیا، جس کا کئی سال سے انتطار کیا جا رہا تھا، اب خیال کیا جا رہا ہے کہ مذکورہ فیچر کو دیگر خطوں میں بھی پیش کیا جائے گا۔
واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق ایپلی کیشن پر کسی دوسری میسیج ایپ پر بھی میسیج بھیج سکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے دوسری ایپلی کیشن پر براہ راست میسیجز بھیجنے کا فیچر ابتدائی طور پر صرف یورپ میں پیش کیا ہے اور فوری طور پر صرف آئی او ایس صارفین ہی اسے استعمال کر سکیں گے۔
فیچر کے تحت واٹس ایپ سے صارفین کسی بھی اسی طرح کی دوسری میسیج ایپ پر میسیج بھیج سکیں گے، تاہم فوری طور پر صارفین صرف ایک ہی ایپ پر میسیج بھیج سکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق جلد ہی صارفین مزید ایپلی کیشن پر بھی واٹس ایپ سے براہ راست دوسری ایپلی کیشنز پر میسیجز بھیج سکیں گے۔
صارفین وائس نوٹ، تصاویر اور ویڈیوز سمیت ٹیکسٹ اور فائل بھی دوسری ایپلی کیشنز پر بھیج سکیں گے، تاہم واٹس ایپ اسٹیٹس کو نہیں بھیجا جائے گا۔
ابھی مذکورہ فیچر صرف یورپین یونین کے رکن ممالک میں پیش کیا گیا ہے اور اسے محدود پیمانے پر متعارف کرایا گیا ہے، تاہم امکان ہے کہ اسے پہلے یورپ میں عام کرنے کے بعد دیگر خطوں میں بھی پیش کیاجائے گا۔


مشہور خبریں۔
واشنگٹن نے شیرین ابوعاقلہ کی رپورٹ کا خیر مقدم کیا
?️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے
ستمبر
نواز شریف واپس آنا چاہتے ہیں تو واپسی کے لیئے دستاویزات دی جائیں گی:(شیخ رشید)
?️ 16 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
فروری
پاک-افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، نور ولی کے نائب سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
?️ 30 اکتوبر 2025ضلع باجوڑ: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں پاک-افغان بارڈر پر
اکتوبر
بیلجیئم کی یونیورسٹی کا اسرائیلی مراکز سے رابطہ منقطع
?️ 18 مئی 2024سچ خبریں: بیلجیئم کی ایک یونیورسٹی نے تین اسرائیلی اداروں سے تعلقات
مئی
شرمالشیخ معاہدہ کیوں طے پایا؟
?️ 12 اکتوبر 2025سچ خبریں:شرمالشیخ میں طے پانے والا جنگ بندی معاہدہ، دراصل حماس کی
اکتوبر
زلفی بخاری کے دورہ اسرائیل کو مسترد کر دیا گیا
?️ 29 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری کے مطابق
جون
بھارت میں حجاب پر پابندی؛ خواتین کی آزادی کے خلاف
?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:حالیہ ہفتوں میں ہندوستان میں حجاب پر پابندی ایک گرما گرم
فروری
ایرانی صدر کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب، دونوں ملکوں کا باہمی تجارت کو 8 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق
?️ 3 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایران کے صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس
اگست