?️
سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے پی ٹی اے کے تعاون سے پاکستان بھر کے نوجوانوں میں ڈیجیٹل سیفٹی سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لیے DigitalHifazat# مقابلہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
یہ مقابلہ ٹک ٹاک کے کریئیٹرز کو ایسی مختصر اور مؤثر ویڈیوز تیار کرنے کی دعوت دیتا ہے جن میں چھ اہم شعبوں پر روشنی ڈالی گئی ہو۔
مقابلے کے تحت مواد تخلیق کار سوشل میڈیا کا ذمہ دارانہ استعمال، آن لائن ہراسانی کا مقابلہ، آن لائن دھوکہ دہی کی روک تھام، نوجوانوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانا، ٹک ٹاک کے سیفٹی ٹولز کو سمجھنا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غلط معلومات کو روکنے جیسے موضوعات پر مختصر ویڈیوز بنا سکیں گے۔
مقابلے کے ذریعےٹک ٹاک اور پی ٹی اے کا مقصد پلیٹ فارم کے صارفین کو ڈیجیٹل سیفٹی کا پیغام پھیلانے اور شیئر کرنے سے قبل معلومات کی تصدیق کے رُجحان کو فروغ دینے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
اس مقابلے میں شرکت کرکے صارفین دوسروں کو ذمہ دارانہ آن لائن طرز عمل کے بارے میں آگاہی دینے میں کردار ادا کرسکیں گے اور سب کے لیے ایک محفوظ ڈیجیٹل ماحول کی تخلیق میں حصہ لیں گے۔
یہ DigitalHifazat# مقابلہ ٹک ٹاک کی اُن اقدار کو برقرار رکھنے اور اپنی عالمی برادری کے لیے ایک محفوظ اور مثبت مقام برقرار رکھنے کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔
کریئیٹرز DigitalHifazat# ہیش ٹیگ کے ساتھ اپنی ویڈیوز پوسٹ کرکے ptaofficialpk @ کو ٹیگ کرکے مقابلے میں شامل ہوسکتے ہیں۔
انگریزی اور اردو زبانوں میں دستیاب ٹک ٹاک پر مقابلے کےآفیشل ہیش ٹیگ پیج پر فارم پُر کر کے ویڈیوز کے ساتھ جمع کراناضروری ہے۔
ایپ پر DigitalHifazat# ہیش ٹیگ تلاش کرکے پیج تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔
کامیاب ویڈیوز کا انتخاب کانٹینٹ کے معیار، موضوع سے مطابقت اور ٹک ٹاک کی کمیونٹی گائیڈ لائنز کی تعمیل کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
نتائج کا اعلان آفیشل ہیش ٹیگ پیج پر کیا جائے گا اور کامیاب شرکت کنندہ کو ایپل آئی پیڈ ایئر دیا جائے گا جبکہ 2 رنر اپ کو سام سنگ اسمارٹ فون ملیں گے۔
مذکورہ مقابلے میں 13 برس اور اس سے زائد عمر کے صارفین شرکت کر سکیں گے۔
ٹک ٹاک اور پی ٹی اے کے درمیان یہ شراکت داری پاکستان میں ڈیجیٹل خواندگی اور تحفظ کو بڑھانے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ مقابلہ جو کہ 20 اکتوبر سے شروع ہوچکا ہے، 05 نومبر 2024 تک جاری رہے گا۔


مشہور خبریں۔
وزیر اعظم نے اسلام آباد میں رحمتہ اللعالمین اسکالر شپس کا افتتاح کیا
?️ 15 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد میں رحمتہ اللعالمین اسکالر شپس پروگرام
اپریل
امریکہ غزہ کے لوگوں کی نسل کشی میں برابر شریک
?️ 18 اپریل 2025سچ خبریں: جیوش وائس فار پیس تنظیم نے اپنے انسٹاگرام پیج پر خان
اپریل
خان یونس کے اسکولوں پر امریکی گولہ بارود سے بمباری
?️ 11 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی سی این این ٹی وی نے اعلان کیا ہے
جولائی
عوام کو تلخ فیصلوں میں حکومت کے ساتھ تعاون کرنا پڑے گا، چیئرمین نیپرا
?️ 16 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیئرمین نیپرا وسیم مختار نے کہا ہے کہ بجلی
ستمبر
غزہ پر قبضہ سالانہ 49 ارب ڈالر کی لاگت کا سبب بن سکتا ہے: صیہونی میڈیا
?️ 11 اگست 2025سچ خبریں: صیہونی اخبار "یدیعوت آحارانوت” نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے
اگست
افغانستان کی سیاسی تنہائی کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں ہے: طالبان
?️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں: اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے
دسمبر
بلوچستان: دالبندین میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، فتنۃ الہندوستان کے 6 دہشتگرد ہلاک
?️ 22 اکتوبر 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان کے علاقے دالبندین میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب
اکتوبر
حکومتی اقدامات اور پولیو ورکرز کی محنت کی بدولت جلد پاکستان سے پولیو کا خاتمہ ہو گا، وزیراعظم
?️ 24 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پولیو کے انسداد
اکتوبر