?️
سچ خبریں: چینی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی ’آنر‘ نے عندیہ دیا ہے کہ وہ آنے والے اپنے 400 سیریز کے فونز میں تصاویر کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ویڈیو میں تبدیل کرنے کا فیچر دے گی۔
اگرچہ تصاویر اور پینٹنگز کو ویڈیوز میں تبدیل کرنے کے لیے متعدد تھرڈ پارٹی ایپس فیچرز دیتی ہیں جب کہ ویڈیوز ایڈیٹر ایپلی کیشن سے بھی ایسا کرنا ممکن ہے، تاہم پہلی بار کوئی فون کمپنی تیسری پارٹی کے بغیر ایسا فیچر فون میں متعارف کرائے گی۔
آنر کی جانب سے جلد ہی 400 سیریز کے فونز کو پیش کیے جانے کا امکان ہے، جس میں متعدد نئے فیچرز دیے جائیں گے، علاوہ ازیں اس بار فونز میں کئی اے آئی ٹولز بھی دیے جانے کا امکان ہے۔
رپورٹس کے مطابق کمپنی کی جانب سے اس بار 400 سیریز کے فونز میں تصاویر کو اے آئی ویڈیو میں تبدیل کرنے کے فیچر کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔
نہ صرف عام تصاویر کو اے آئی ویڈیوز میں تبدیل کیا جا سکے گا بلکہ پرانی تصاویر کو رنگین بھی کیا جا سکے گا جب کہ پینٹنگز نما تصاویر کو بھی ویڈیوز میں تبدیل کیا جا سکے گا۔
فیچر کے تحت صارف جیسے ہی ایپلی کیشن میں تصاویر یا ایک ہی تصویر بھیجے گا، فون کا اے آئی سسٹم مذکورہ تصاویر یا تصویر کو ویڈیو میں تبدیل کردے گا۔
پینٹنگز کی تصاویر میں نظر آنے والے نظارے از خود اے آئی فیچر کے تحت ویڈیو میں تبدیل ہوجائیں گے، اگر کسی پینٹنگ میں پرندے ہوں گے تو وہ پرندے اڑنے لگیں گے اور نظر آنے تصویر ویڈیو کی طرح چلنے لگے گی۔


مشہور خبریں۔
چاند پر بھیجے جانے والا ترکی کا پہلا مشن موسمِ گرما تک متوقع
?️ 2 مارچ 2021استانبول {سچ خبریں} ترکی کے وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مصطفی ورانک نے اعلان
مارچ
مسلسل غیر حاضری پر علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری
?️ 10 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے مسلسل غیرحاضری
دسمبر
پنجاب حکومت نے مساجد میں داخلے پر پابندی لگا دی
?️ 14 اپریل 2021لاہور (سچ خبریں) کورونا وائرس وجہ سے محکمہ صحت نےنوٹی فکیشن بھی
اپریل
الیکشن کمیشن کا پنجاب حکومت کو 7 روز میں بلدیاتی قانون بنانے کا حکم
?️ 18 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن پاکستان نے پنجاب حکومت کو 7 روز
اکتوبر
عالمی بینک کو اشیا کی قیمتوں میں بڑی کمی کی توقع
?️ 28 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) عالمی بینک نے توقع ظاہر کی ہے کہ عالمی
اپریل
صیہونی غزہ کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں؟صیہونی اخبار کی زبانی
?️ 30 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت غزہ کی
مارچ
سی آئی اے کے ذریعے روس میں غیر ملکی سفارت کاروں کے آئی فون کی وسیع پیمانے پر ہیکنگ
?️ 2 جون 2023سچ خبریں:روس کی فیڈرل سیکیورٹی سروس نے روس میں بڑے پیمانے پر
جون
ٹرمپ نے سوالوں کا جواب دینے سے انکار کیا
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بدھ کی شام
اگست