?️
سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی آنر نے ”ایکس 7 سی“ کو متعارف کرادیا، جسے فیچرز اور قیمت کے حوالے سے مناسب قرار دیا جا رہا ہے۔
’آنر: ایکس 7 سی‘ کو 7۔6 انچ اسکرین اور اینڈرائیڈ 14 کے حامل میجک او ایس آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔
واٹر اینڈ ڈسٹ پروف موبائل کو کمپنی نے 6 اور 8 جی بی ریم جب کہ 128 اور 256 جی بی میموری کے ساتھ متعارف کرایا ہے۔
فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے جب کہ بیک پر دو کیمرے دیے گئے ہیں۔
”آنر: ایکس 7 سی“ کے بیک پر مین کیمرا 108 اور دوسرا 2 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے، تاہم کمپنی کا دعویٰ ہے کہ کیمرا ٹیکنالوجی کو نئے اور بہترین ٹیکنالوجی فیچرز سے لیس کردیا گیا ہے۔
فون میں ایک دلچسپ فیچر بھی دیا گیا ہے، صارف جیسے ہی سیلفی کیمرا استعمال کرے گا اور اگر اس دوران کوئی کال، میسیج یا سسٹم کا کوئی دوسرا نوٹی فکیشن آئے گا تو بھی وہ پاپ اپ کی صورت میں اسکرین پر نظر آئے گا، تاہم سیلفی کیمرا اپنا کام کرتا رہے گا۔
’آنر: ایکس 7 سی‘ کو 600 ہزار ایم اے ایچ بیٹری جب کہ 35 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے، تاہم فون کو بعض ممالک میں 5200 ایم اے ایچ بیٹری کے سستے ماڈیول میں بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
فون کے 8 جی بی ریم اور 256 جی بی میموری ماڈیول کی پاکستانی قیمت 67 ہزار روپے رکھی گئی ہے جب کہ 6 جی بی ماڈیول کی قیمت 60 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔


مشہور خبریں۔
پاکستان نے ہمیشہ امن کو جنگ پر فوقیت دی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر
?️ 19 جون 2025کراچی (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد
جون
کیا غزہ میں بھی بوسنیا کی طرح نسل کشی کی جا رہی ہے؟
?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں: الجزیرہ چینل کے انگریزی بولٹن کا کہنا ہے کہ غزہ
اکتوبر
اسحٰق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
?️ 4 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار
اگست
روس میں داعشی خودکش حملہ آور گرفتار
?️ 22 اگست 2022سچ خبریں:روس نے داعش کے ایک خودکش حملہ آوار کو گرفتار کر
اگست
امریکی اڈے پر حملہ، الحشد الشعبی کا اقتدار اور مشکوک افواہیں
?️ 7 نومبر 2021سچ خبریں: بعض ذرائع نے مخصوص ذرائع سے مالی اعانت فراہم کرنے
نومبر
اندرونی تباہی سے عالمی رسوائی تک؛غزہ جنگ کے صہیونیوں پر اثرات
?️ 25 جنوری 2025سچ خبریں:غزہ پر قابض اسرائیلی حکومت کی جنگ کے خاتمے اور جنگ
جنوری
مغربی یمن میں تین دھماکے
?️ 11 ستمبر 2021سچ خبریں:یمنی نیوز ذرائع نے آج صبح جنوب مغربی یمن میں تین
ستمبر
عالمی بادر تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے فوری مداخلت کرے ، حریت کانفرنس
?️ 23 مئی 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں
مئی