قیدیوں کے تبادلے کے دوسرے مرحلے کے بارے میں صیہونی باشندوں کا اظہار خیال

قیدیوں کے تبادلے کے دوسرے مرحلے کے بارے میں صیہونی باشندوں کا اظہار خیال

?️

سچ خبریں:صہیونی ریاست کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ کے ذریعے کیے گئے سروے کے نتائج سے پتہ چلا ہے کہ 67 فیصد صہیونی باشندے قیدیوں کے تبادلے کے دوسرے مرحلے میں داخل ہونے کے خواہش مند ہیں۔  

شہاب خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ صہیونی ریاست کے ایک میڈیا نے غزہ جنگ کے حامی اور مخالف صہیونی باشندوں کے بارے میں سروے کے نتائج جاری کیے ہیں۔
صہیونی ریاست کے چینل 13 کے ذریعے کیے گئے سروے کے مطابق، 67 فیصد شرکاء قیدیوں کے تبادلے کے دوسرے مرحلے میں داخل ہونے کے حق میں ہیں، 19 فیصد جنگ میں واپس جانے کے خواہش مند ہیں جبکہ 14 فیصد کا کوئی واضح موقف نہیں ہے۔
لیکوڈ پارٹی کے ووٹرز میں سے 49 فیصد دوسرے مرحلے میں داخل ہونے کے حق میں ہیں، جبکہ 37 فیصد جنگ میں واپس جانے کو ترجیح دیتے ہیں۔
چینل 13 نے بتایا کہ سروے میں شامل افراد سے یہ سوال پوچھا گیا کہ نیٹنیاہو کے لیے کون سی چیز زیادہ اہم ہے، 58 فیصد نے نیٹنیاہو کی سیاسی قسمت کو اہم قرار دیا، 31 فیصد نے قیدیوں کی واپسی کو ترجیح دی، جبکہ 11 فیصد کا کوئی واضح موقف نہیں تھا۔
سروے میں شامل شرکاء نے 7 اکتوبر کی ناکامی کے بارے میں ایک سرکاری تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کے حوالے سے بھی اپنی رائے کا اظہار کیا۔
69 فیصد نے کمیٹی کے قیام کی حمایت کی، 20 فیصد مخالفت کی، جبکہ 11 فیصد کا کوئی واضح موقف نہیں تھا۔ لیکود پارٹی کے ووٹرز میں سے 43 فیصد کمیٹی کے قیام کے مخالف ہیں، جبکہ 37 فیصد اس کی حمایت کرتے ہیں۔
مقبوضہ علاقوں میں انتخابات کے مناسب وقت کے بارے میں، 35 فیصد نے فوری انتخابات کا مطالبہ کیا، 24 فیصد نے جنگ کے خاتمے کے بعد انتخابات کو ترجیح دی، جبکہ 6 فیصد کا کوئی واضح موقف نہیں تھا۔

مشہور خبریں۔

اسرائیلی دہشت گردی کو دیکھتے ہوئے دنیا بھر کی سینکڑوں نامور شخصیات نے جو بائیڈن سے اہم مطالبہ کردیا

?️ 22 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  اسرائیلی دہشت گردی کو دیکھتے ہوئے دنیا بھر کی سینکڑوں

پاکستان پوسٹ کو فنڈز کے غلط استعمال، غیر قانونی بھرتیوں پر شدید تنقید کا سامنا

?️ 30 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے وزارت

صدر آصف زرداری سے خالد مقبول کی ملاقات

?️ 14 مارچ 2026کراچی (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری سے متحدہ قومی موومنٹ

کیا امریکہ ،جنوبی کوریا اور جاپان روس کے خلاف سرد جنگ لڑنے جا رہے ہیں؟

?️ 26 اگست 2023سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے سیول کے روس مخالف

یمن اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی میں اضافہ؛ ریاض کی توانائی تنصیبات کو خطرات لاحق

?️ 31 اکتوبر 2026سچ خبریں:یمن اور سعودی عرب کے درمیان فوجی کشیدگی میں اضافے سے

گردشی قرضہ ختم کرنے کا منصوبہ؛ گیس صارفین پر نیا بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی گئی

?️ 22 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے گیس

عرب جوانوں میں کون سا ملک زیادہ مقبول ہے،امریکہ یا چین؟

?️ 22 جون 2023سچ خبریں:18 عرب ممالک کے نوجوانوں میں کیے جانے والے کے سروے

آبنائے ہرمز؛ واشنگٹن کی نئی تشویش اور خطے میں نئے نظام کے آغاز کی علامت

?️ 30 مئی 2026سچ خبریں:آبنائے ہرمز صرف ایک اقتصادی آبی گزرگاہ نہیں رہی بلکہ طاقت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے