?️
سچ خبریں:صہیونی ریاست کے جیل حکام کی جانب سے فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے سے پہلے ان کے ساتھ ایسی بچگانہ حرکت کی جو تنقید کا باعث بنی ہے۔
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق صہیونی ریاست کے جیل حکام نے کل رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں کو مجبور کیا گیا کہ وہ ستارہ داؤد اور جملہ نہ ہم بھولیں گے، نہ معاف کریں گے کے نشان والے کپڑے پہنیں، اس اقدام نے مقبوضہ علاقوں کے اندر اور باہر وسیع پیمانے پر تنقید کو جنم دیا ہے۔
صہیونی قلمکار عیناف شیو نے یدیعوت احرونٹ اخبار میں شائع ہونے والے اپنے کالم میں زور دیا کہ یہ اقدام صرف ایک بچگانہ حرکت ہے جو ہمیں بین الاقوامی برادری سے مزید دور کر دے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسی حرکتوں کا الٹا اثر ہو سکتا ہے اور ہم عوامی رائے کو اپنی طرف موڑنے کی جنگ میں ناکام ہو سکتے ہیں۔
ایک اور صہیونی تجزیہ کار شلی یحیموویچ نے بھی زور دیا کہ آج کے بعد یہ کپڑے ہمارے لیے رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں کی طرف سے مذاق کا باعث بنیں گے۔
رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں نے غزہ کے خان یونس ہسپتال پہنچتے ہی ان کپڑوں کو اتار کر آگ لگا دی۔
صہیونی ریاست کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن ادارے نے تسلیم کیا کہ ان کپڑوں کی تصاویر کی اشاعت نے مقبوضہ علاقوں کے اندر تنقید کی لہر پیدا کر دی ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
وزیر اعظم سعودی عرب روانہ
?️ 28 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب
اپریل
افغانستان میں بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا
?️ 4 ستمبر 2021لاہور(سچ خبریں) بین الاقوامی امور کے ماہر ، کالمسٹ ، پنجاب یونیورسٹی
ستمبر
پاکستانی عوام ملک میں تبدیلی چاہتی ہے: بلاول بھٹو زرداری
?️ 27 فروری 2021کوہاٹ (سچ خبریں) کوہاٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی
فروری
کیا بائیڈن بھی ترکی کو بڑا جھٹکا دینے والے ہیں؟
?️ 25 جون 2021سچ خبریں:ترک میڈیا نے یونان کو اسلحہ کی فروخت اور اس ملک
جون
لیبیا میں پاکستانیوں سمیت 65 تارکین وطن کو لے جانے والی ایک اور کشتی حادثے کا شکار
?️ 10 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے انکشاف کیا ہے کہ لیبیا
فروری
کیا ترکی اور عراق کے تعلقات میں بہتری آرہی ہے؟
?️ 3 اپریل 2024سچ خبریں: ترک ذرائع نے 12 سال بعد اس ملک کے صدر
اپریل
ایل سیز کھولنے کیلئے بینکس ڈالر کا بندوبست کریں
?️ 7 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) بینکوں سے کہا گیا ہے کہ وہ 25 فیصد
جولائی
خلیج فارس کے عرب حکمران استعمار کے آلہ کار
?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں: بحرین کے حزب اختلاف کے مصنف اور تجزیہ نگار ابراہیم
دسمبر