شام کے بیت‌جن میں صیہونی فوجیوں کو شکست

شام کے بیت‌جن میں صیہونی فوجیوں کو شکست

?️

سچ خبریں:شام کے شہر بیت‌جن میں صہیونی فوجیوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپ نے صیہونی سکیورٹی حکمت عملی کو دھچکا پہنچایا ہے،صیہونی فوجی اپنے آپریشن میں ناکامی سے دوچار ہوئے، جس سے اسرائیل کی علاقے میں پوزیشن کمزور ہوئی۔

شام کے شہر بیت‌جن میں نوجوانوں کی مزاحمت نے اسرائیلی فوجیوں کے خلاف پہلی مرتبہ کھلے طور پر مزاحمت کا مظاہرہ کیا، جو اسرائیل کے لئے ایک شدید سکیورٹی اور سیاسی طمانچہ تھا،یہ تصادم اسرائیل کی پچھلے ایک سال کی سرگرمیوں کے برعکس تھا، جس میں اسرائیل کو شام میں اپنے تسلط کو برقرار رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:نیتن یاہو اور کاٹز جنوبی شام کے تنازع پر خاموش کیوں ہیں؟

یہ جھڑپیں اُس وقت ہوئیں جب اسرائیلی فوج کی ایک گشتی پارٹی نے بیت‌جن میں کئی شہریوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی، اس دوران، جب اسرائیلی فوج واپس جانے لگی، تو جوانوں نے ان پر حملہ کیا جس میں اسرائیلی فوج کے کئی اہلکار زخمی ہو گئے۔ اس حملے کے بعد اسرائیلی فوج نے جوابی کاروائیاں کیں، جن میں 20 غیر فوجی گھروں پر بمباری کی گئی اور کئی افراد شہید ہوئے، ان میں ایک نوجوان حسن السعدی بھی شامل تھا، جس کی حال ہی میں شادی ہوئی تھی۔

اس کارروائی نے اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے لئے ایک نیا خطرہ پیدا کر دیا ہے،اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس حملے میں اسرائیلی فوجیوں کی بڑی تعداد کو نقصان پہنچا، اور وہ بیت‌جن سے فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔ اس واقعہ نے اسرائیل کے اندر سیکیورٹی کے حوالے سے سوالات پیدا کر دیے ہیں اور اسرائیل کی حکمت عملی پر اثرات مرتب کیے ہیں۔

مزید پڑھیں:اسرائیلی فوج کی طرف سے شام کی خودمختاری کی مسلسل خلاف ورزی

مقامی تجزیہ کاروں کے مطابق، اسرائیل نے جنوبی شام میں اپنی پوزیشن کو مضبوط بنانے کی کوشش کی تھی، لیکن اب اسے معلوم ہو گیا کہ یہاں کے لوگ اب بھی مزاحمت کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس واقعے نے اسرائیل کی گمراہ کن حکمت عملی کو بے نقاب کیا ہے، اور اس کے سیکیورٹی نظام کی کمزوریوں کو ظاہر کیا ہے۔

مشہور خبریں۔

یمنیوں کی طاقت سے صیہونی بھی پریشان

?️ 6 مئی 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کے داخلی سکیورٹی انسٹی ٹیوٹ نے تل ابیب کے

چیٹ جی پی ٹی سمیت متعدد اے آئی ایپس میں اینیمیٹڈ تصاویر بنانے کا فیچر پیش

?️ 5 اپریل 2025سچ خبریں: آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پلیٹ فارم چیٹ جی پی

صیہونیوں کی اپنی کانامیوں کو غزہ سے لبنان منتقل کرنے کی کوشش

?️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی قابض حکومت غزہ سے لے کر لبنان تک اپنی

غزہ کی جنگ کا مقصد نیتن یاہو کی سیاسی بقا ہے: اولمرٹ

?️ 12 جون 2025سچ خبریں: سابق صہیونیست وزیراعظم نے کہا ہے کہ بن گویر اور

’کبھی میں کبھی تم‘ کے خوشگوار اختتام سے مداح خوش

?️ 6 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) حال ہی میں ملک و بیرون ملک مقبول ہونے

رمضان سے قبل چینی کی قیمتیں بے قابو، 160 روپے کلو تک جاپہنچیں

?️ 16 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں چینی کی مسلسل بڑھتی قیمتوں کو

بائیڈن کا دماغ کام نہ کرنے کا ایک اور ثبوت

?️ 9 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی صدر کی زبانی غلطیوں کا سلسلہ جو کچھ عرصے سے

تل ابیب کے وزیر خزانہ کو ایک عبرانی اخبار کا سخت طنز

?️ 11 اگست 2023سچ خبریں:پرستانہ عبرانی اخبار Ha’aretz نے صیہونی حکومت کے وزیر خزانہ Betsilil

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے