?️
سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر لبنان کی سرزمین پر زمینی تجاوزات کی دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں۔
صیہونی حکومت متعدد محاذوں پر مزاحمتی فورسز کے شدید حملوں کا سامنا کر رہی ہے لیکن اس کے باوجود اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر لبنان کی سرزمین پر زمینی حملوں کی دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل لبنان کی دلدل میں غرق
الجزیرہ نیوز چینل نے نیویارک ٹائمز کے حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ایک اسرائیلی افسر نے بتایا کہ صیہونی فوج نے اپنی دو ریزرو بریگیڈز کو لبنان کے ساتھ مشترکہ سرحد کے قریب تعینات کیا ہے۔
اس افسر نے مزید کہا کہ یہ اقدام ظاہر کرتا ہے کہ زمینی حملہ ایک ممکنہ آپشن ہو سکتا ہے۔
واشنگٹن پوسٹ نے بھی رپورٹ دی کہ صیہونی فوجیوں کی لبنان کی سرحد کے قریب تعیناتی اس بات کی علامت ہے کہ وہ اس ملک پر زمینی حملے کے لیے تیار ہیں۔
اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف ہرتزی ہالیوی نے بھی زمینی فورسز کو حکم دیا ہے کہ وہ لبنان پر حملے کے لیے تیار رہیں۔
مزید پڑھیں: اسرائیل زمینی حملے کے لیے اچھی پوزیشن میں نہیں
یہ صورتحال اس وقت سامنے آئی ہے جب کئی فوجی ماہرین اور صیہونی حکومت کے سابقہ عہدیداروں نے لبنان پر کسی بھی زمینی حملے کے خطرات اور حزب اللہ کی خصوصی یونٹ رضوان فورس سے مقابلے کی قابض فوج کی ناکامی کے بارے میں خبردار کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
بھارت پر سب سے زیادہ دباؤ ان کی اندرونی بگڑتی صورتحال ہے
?️ 1 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی
جون
سرینگر :عارضی ملازمین کا ریگولرائزیشن کیلئے احتجاج
?️ 11 فروری 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
فروری
پنجاب اسمبلی میں ہمارے 187 ووٹ پورے ہیں،فواد چوہدری
?️ 9 جنوری 2023لاہور: (سچ خبریں) تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا
جنوری
عدلیہ کو کمزور کرنے کے لیے آئین میں ترمیم کی گئی، شاہد خاقان عباسی
?️ 26 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عوام پاکستان پارٹی ( اے پی پی) کے
فروری
بائیڈن کا سعودی عرب کو لوٹنے کا نیا انداز؛ایک تیر دو شکار
?️ 24 فروری 2021سچ خبریں:اس سے قطع نظر کہ ریاض اور واشنگٹن کے مابین کشیدگی
فروری
نامعلوم ڈرون مقبوضہ علاقوں کے شمال میں پرواز کرتے ہوئے
?️ 22 جون 2022المنار کے ایک نامہ نگار نے آج بدھ کوصبح اطلاع دی ہے
جون
وزیراعظم کا عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ
?️ 7 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے بلدیاتی انتخابات کیلئےعوامی رابطہ مہم
فروری
اسرائیل میں نیو ہوپ پارٹی کے سربراہ نے بنجمن نیتن یاہو کو شدید دھمکی دے دی
?️ 15 مارچ 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیل میں نیو ہوپ پارٹی کے سربراہ جدعون
مارچ